پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔اوگرا ذرائع کے مطابق فی لٹر پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ کمی کے ساتھ 256روپے 13 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل فی لٹر 4روپے سستا ہونے سے 263روپے 95پیسے کا ہوگیا۔
اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لٹر کمی ہونے سے 171روپے 65 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 25 پیسے کمی سے 155روپے 81 پیسے ہو گئی ،وزارت خزانہ کی جانب سے نئی قیمتوں کے متعلق اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 6 فیصد تک کمی ہوئی ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 83.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ ، نئی قیمت کیا ؟ جانیں
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 105 ڈالر فی اونس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 3 ہزار 500 ڈالر پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 105 ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 69 ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اور اضافے کے بعد سونے کی قیمت 3 ہزار 395 ڈالر پر پہنچ گئی تھی۔