اختلاف رائے تو کسی بھی پارٹی میں ہو سکتے ہیں، شوکت یوسفزئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف بڑی پارٹی ہے، مقبول پارٹی ہے، لوگ زیادہ آ رہے ہیں، لیڈر بھی زیادہ ہیں، ایسا ہوتا رہتا ہے، میرے خیال سے اس کو پارٹی کی لڑائی نہیں کہہ سکتے، انفرادی طور پر اگرکسی کے اختلاف ہیں تو وہ کسی بھی پارٹی میں ہو سکتے ہیں اختلاف رائے بھی ہو سکتا ہے،میں واضح طور پر کہتا ہوں کہ سب ایک پیج پر ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پارٹی کا صدر ، جنرل سیکریٹری، وزیراعلیٰ ، صوبائی صدر یہ سارے ایک پی پیج پر ہیں، باقی ورکروں کے اندر یا اس میں کوئی اختلاف یا ٹکراؤ معنی نہیں رکھتا ہے۔
سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکا بھارت مشترکہ اعلامیہ بہت اہم ہے ، اسی وجہ سے ہماری وزارت خارجہ نے خاصا سخت ردعمل دیا ہے اس لیے کہ ایک باہمی میٹنگ کے بعد اور ایک دوطرفہ اعلامیہ میں ایک تیسرے ملک کا اس طرح ذکر کرنا واقعی پاکستان کو قابل قبول نہیں ہے، اعلامیہ میں انھوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دے ساتھ یہ بھی کہا کہ ممبئی حملے اور پٹھان کوٹ حملے کے ذمے داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،اعلامیے کے اس حصے سے ظاہر ہے پاکستان ناخوش ہے۔
تجزیہ کار شہباز رانا نے کہا کہ آئی ایم ایف کا مشن بدعنوانی اور طرز حکمرانی کا تشخیصی جائزہ (کرپشن اینڈ گورننس ڈائیگناسٹک اسیسمنٹ)اس طریقے سے غیر معمولی نہیں تھا کہ اس کا فیصلہ پچھلے سال ستمبر میں ہی ہو گیا تھا، اس کا ایجنڈا ابھی فائنل ہوا ہے، اس کی اہمیت آپ اس بات سے لگا لیجیے کہ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ میں دو دن قبل بیان دیا کہ آئی ایم ایف کے وفد کی جو چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات ہوئی ہے وہ جو پی ٹی آئی نے خطوط لکھے تھے اس کی بنیاد پر ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف جو کہتا ہے وہ ہمیں کرنا پڑتا ہے، ایک ادارے کو جس کا جوڈیشل سسٹم کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اس حد تک رسائی دینا یہ کوئی مناسب بات نہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
سلامتی کونسل: تنازعات کے پرامن حل پر پاکستان کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 23 جولائی 2025ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تنازعات کے پرامن تصفیے سے متعلق ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے جس میں رکن ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ باہمی جھگڑوں کا خاتمہ کرنے کے لیے بات چیت، تحقیقات، ثالثی، مفاہمت اور عدالتی تصفیے سمیت دیگر ذرائع کو موثر طور پر کام میں لائیں۔
پاکستان کی جانب سے پیش کردہ اس قرارداد میں کہا گیا ہے کہ رکن ممالک اپنے تنازعات کو بات چیت، سفارتی تعلق اور باہمی تعاون کے ذریعے اس طرح حل کریں کہ بین الاقوامی امن و سلامتی اور انصاف کو خطرہ نہ ہو۔
اس میں بھی بات بھی شامل ہے کہ رکن ممالک بین الاقوامی تعلقات میں دوسروں کی علاقائی سالمیت یا سیاسی آزادی کے خلاف طاقت کے استعمال، اس کی دھمکیوں یا ایسے اقدامات سے باز رہیں جو اقوام متحدہ کے مقصد سے متضاد ہوں۔
(جاری ہے)
قرارداد میں نزاع کو ابھرنے اور شدت پکڑنے سے روکنےکی ضرورت کو واضح کرتے ہوئے رکن ممالک سے کہا گیا ہے کہ وہ تنازعات کے پرامن حل سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پر موثر طور پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں۔
تنازعات کا تدارک اور ثالثیقرارداد میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے کہا گیا ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ ادارہ ممالک کے مابین ثالثی اور تنازعات کو ابھرنے سے پہلے ہی روکنے میں مدد دے اور اس مقصد کے لیے اپنی عملی معاونت مہیا کریں۔
اس میں اقوام متحدہ کے ثالثی میں مددگار یونٹ (ایم ایس یو) کے کام کی ستائش کرتے ہوئے ادارے کے سیکرٹریٹ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ہر سطح پر بہترین تربیت یافتہ، تجربہ کار، غیرجانبدار، آزاد اور جغرافیائی و لسانی اعتبار سے متنوع ثالثی ماہرین کی دستیابی کو یقینی بنائے۔
'ایم ایس یو' اقوام متحدہ کے نظام میں ثالثی سے متعلق مہارت اور معاونت کا مرکز ہے جو دنیا بھر میں امن اور مکالمے کے لیے مخصوص اور عملی معاونت فراہم کرتا ہے۔
خواتین اور نوجوانوں کی شمولیتقرارداد میں تنازعات کے پرامن تصفیے کے لیے مشمولہ طریقہ ہائے کار کو باہم مربوط بنانے اور جنگوں کو روکنے کے لیے خواتین اور نوجوانوں کی مکمل، مساوی اور بامعنی شمولیت کی اہمیت کو بھی واضح کیا گیا ہے۔
اس میں اقوام متحدہ کی کوششوں کی تکمیل میں علاقائی اور ذیلی علاقائی اداروں کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے اطلاعات کے تبادلے اور تعاون کو بہتر بنانے کی بات بھی کی گئی ہے۔
کونسل نے درخواست کی ہے کہ سیکرٹری جنرل تنازعات کے پرامن حل کے طریقہ ہائے کار کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک سال کے عرصہ میں ٹھوس سفارشات پیش کریں جن کے ساتھ پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے عام مباحثے کے منصوبے بھی شامل ہوں۔
اجلاس کی صدارت پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔ یاد رہے کہ جولائی کے مہینے میں سلامتی کونسل کی صدارت پاکستان کے پاس ہے۔