سعودی دارالحکومت ریاض کی معروف ادبی تنظیم “حلقہ فکر و فن” نے اپنی شاندار روایات کا تسلسل قائم رکھتے ہوئے صحافتی تنظیم “پاک میڈیا فورم” کے باہمی تعاون سے ریاض میں شعر و ادب کے شائقین کے لیے ایک خوبصورت اور یادگار ادبی شام بعنوان ”جشنِ پاکستان عالمی مشاعرہ” کا اہتمام کیا۔ یہ عظیم الشان محفلِ شعر و سخن، پاکستان سے محبت، اردو زبان کی ترویج اورادبی ذوق کی تسکین کے حوالے سے ایک مثالی تقریب ثابت ہوئی۔ جشنِ پاکستان عالمی مشاعرہ کی صدارت عالمی حلقہء فکروفن کے مرکزی صدراور معروف شاعر وقار نسیم وامقٓ نے نہایت ذمہ داری سے سرانجام دی۔مشاعرے کے مہمانِ خصوصی نامور شاعرعلی زریون تھے ۔ دیگر معزز مہمان شعراء کرام میں نامور مزاح گو شاعر احمد سعید، معروف پنجابی شاعرہ طاہرہ سرا، نوجوان ابھرتی ہوئی شاعرہ ماہِ نو شامل تھے، جنہوں نے اپنے خوبصورت کلام سے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ اس کے علاوہ سید طیّب رضا کاظمی، آفتاب ترابی، غزالہ کامرانی، مسعود جمال اور کامران حسانی جیسے ممتاز میزبان شعراء نے اپنی منفرد شاعری سے سامعین کو مسحور کیا۔ جبکہ دیگر شعراء کرام میں وسیم ساحر، ضواق علی ذکی، حمزہ قیس اور ظفر اقبال خان شامل تھے۔ نظامت کے فرائض نامور شاعر آفتاب ترابی نے بخوبی سرانجام دئیے، آفتاب ترابی نے اپنی منظوم نظامت سے خوب داد و تحسین حاصل کی۔ مشاعرہ مین پاکستان سفارتخانے کے افسران، اورریاض کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے منتظمین سے خواہش کا اظہار کیا کہ اس طرح کی مثبت اور ادبی تقاریب سعودی عرب کے ہر شہرمیں منعقد ہونا ضروری ہیں تقریب سے پاکستا میڈیا فورم کے عہدیداروں الیاس رحیم اور ذکاء محسن نے بھی خطاب کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پہلی بار ایک پاکستانی نژاد ساؤنڈ انجینیئر نے گریمی ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی نژاد طوریس حبیب ساؤنڈ انجینئرنگ میں گریمی ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

عالمی خبر ساں ادارے کے مطابق ساؤنڈ انجینئر طوریس حبیب نے فروری میں عالمی شہرت یافتہ موسیقار ہانس زِمر کی فلم DUNE: PART TWO کے ساؤنڈ ٹریک پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے تھے۔

ان کے کام کو نہ صرف ہالی ووڈ بلکہ دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا اور وہ گریمی ایوارڈ کے حقدار پائے گئے۔

یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ طوریس حبیب نے یہ سنگ میل خاموشی سے حاصل کیا اور ٹرافی گھر پہنچنے تک کسی کو نہیں بتایا۔

اس ہفتے ٹرافی وصول ہونے کے بعد طوریس حبیب نے پہلی بار سوشل میڈیا پر اس شاندار کامیابی سے آگاہ کیا۔

انھوں نے اپنی پوسٹ پر اس کامیابی کو اپنی زندگی کا یادگار لمحہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ میں بے حد شکر گزار ہوں کہ مجھے DUNE: PART TWO پر اپنے کام کے اعتراف میں گریمی ایوارڈ سے نواز گیا۔

انھوں نے بتایا کہ ساؤنڈ انجینئرنگ میں، میں پہلا پاکستانی اور مجموعی طور پر دوسرا پاکستانی ہوں جس نے گریمی ایوارڈ جیتا۔

یہ تاریخی اعزاز حاصل کرکے طوریس حبیب نے وطن عزیز کا نام عالمی سطح پر روشن کردیا۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • طالبان اور عالمی برادری میں تعاون افغان عوام کی خواہش، روزا اوتنبائیوا
  • پاکستان بزنس فورم کا حکومت سے زرعی ریلیف پیکیج کی منظوری کا مطالبہ
  • پاکستان اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان کنٹری پروگرام فریم ورک پر دستخط
  • پہلی بار ایک پاکستانی نژاد ساؤنڈ انجینیئر نے گریمی ایوارڈ جیت لیا
  • پاکستان اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان معاہدہ طے
  • وزیر اعظم شہباز شریف کا فقید المثال استقبال ، ریاض میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار ، مختلف شعبوں میں تعاون پرباضابطہ پیش رفت متوقع
  • پاک ایران باہمی تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
  • اسحاق ڈار کو جرمن وزیرخارجہ کا فون، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
  • شنگھائی: صدر آصف علی زرداری کی معروف چینی آٹو موبائل کمپنی چیری ہولڈنگ کے وفد سے ملاقات
  • پاکستان کا صنعتی شعبہ بہتر ہو رہا ہے، آئی ٹی اور سروسز میں ترقی ہو رہی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں ، جام کمال خان