Daily Ausaf:
2025-04-26@08:38:47 GMT

چیمپئنز ٹرافی کی رونمائی تقریب آج لاہور میں ہو گی

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT

لاہور(نیوزڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد میں صرف تین دن باقی رہ گئے ہیں میگا ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب آج لاہور میں ہوگی۔ آئی سی سی چیپمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو ہو رہا ہے۔ میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے افتتاحی میچ سے قبل شاندار افتتاحی تقریب اسی روز کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔

تاہم اس سے قبل کرکٹ کے ماحول کو گرمانے کے لیے آج لاہور کے شاہی قلعہ میں واقع دیوان عام (حضوری باغ) میں چیمپئنز ٹرافی کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوگی.

.اس تقریب میں عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم چیمپئنز ٹرافی کا آفیشل ترانہ گائیں گے۔

تقریب میں پی سی بی اور آئی سی سی عہدیدار بھی شریک ہوں گے۔19 فروری کو پاکستان نیوزی لینڈ میچ سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ کے طیارے بھی حصہ لیں گے۔

اس روز جے ایف تھنڈر 17، ایف سولہ اور شیر دل شائقین کا لہو گرمائیں گے۔دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیمیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں 18 اور 19 فروری کو پاکستان پہنچیں گی۔

بھارتی ٹیم اپنے میچ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلے گی، جس کے لیے بلیو شرٹس نے دبئی کے لیے اڑان بھر لی ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم 20 فروری کو بھارت سے مقابلے کے بعد پاکستان اپنے بقیہ میچز کھیلنے آئے گی۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا میلہ 19 فروری سے 9 مارچ تک جاری رہے گا۔ پاکستان 29 سال کے طویل عرصہ بعد کسی آئی سی سی ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔
مالاکنڈ جنگلات کا وسیع رقبہ آگ کی لپیٹ میں آگیا، ایف سی نے مورچے خالی کردیئے

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی ٹرافی کی فروری کو کے لیے

پڑھیں:

علی سسٹرز کی پزیرائی میں آئی بی اے میں تقریب کا انعقاد

آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں دو گولڈ اور ایک سلور میڈل جیت کر پاکستان کا نام بلند کرنے والی علی سسٹرز کے اعزاز میں آئی بی اے کراچی کے تحت تقریب پزیرائی کا انعقاد ہوا۔

تقریب میں پشاور سے تعلق رکھنے والی علی سسٹرز کے نام سے معروف تینوں بہنوں اور ان کے کوچ والد عارف علی نے شرکت کی۔علی سسٹرز نے اپنے  تاثرات بیان کیے اور خیالات کا اظہار کیا۔

آئی بی اے کی جانب سے  قومی ویمن کھلاڑیوں کی معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی کے ساتھ ایوارڈ تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر ڈاکٹر ندا اسلم، علی اکبر، جمشید عیسیٰ،ڈاکٹر سحر اعوان،ڈاکٹر ثنا توسیف اورداکٹر عظیمہ خان و دیگر بھی موجود تھے۔

میلبرن میں ہونے والی چیمپئن شپ کے گرلز انڈر 17 میں مہوش علی اورانڈر 13 میں ماہ نور علی نے گولڈ اور سحرش علی گرلز انڈر15 میں سلور میڈل حاصل کیا تھا۔

اسکواش کی تاریخ میں تیسرا موقع تھا کہ تین سگی بہنوں نے ایک ساتھ انٹرنیشنل پلاٹینیم کیٹیگری چیمپئن شپ کے فائنل میں کھیلنے کا حق حاصل کیا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور؛ یوحنا آباد میں قومی کیرئیر میلے کا انعقاد
  • دو قومی نظریہ ہمیشہ سے پاکستان کے وجود کی بنیاد رہا ہے ،ہم اپنے ملک کا دفا ع کرنا جانتے ہیں، آرمی چیف
  • بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو فروری 2019 کی طرح منہ توڑ جواب دینگے:وزیراعظم
  • پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، سیاسی و عسکری قیادت شریک
  • پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد آج ہوگا
  • بھارت میں ایشیاکپ، ٹی20 ورلڈکپ اور چیمپئینز ٹرافی کا مستقبل کیا ہوگا؟
  • کین ولیمسن پاکستان سپر لیگ 10 میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے۔
  • معاشی خود انحصاری کیلئے سنجیدہ اور دیرپا اقدامات کی ضرورت :احسن اقبال
  • علی سسٹرز کی پزیرائی میں آئی بی اے میں تقریب کا انعقاد
  • سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایسٹر کی تقریب، مسیحی برادری کی خدمات کا اعتراف