چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج لاہور میں ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب آج شاہی قلعہ لاہورکے دیوان عام میں منعقد ہوگی۔
اس رنگارنگ تقریب میں نامور گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ اس تقریب میں کرکٹرز، آئی سی سی اور پی سی بی کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی: ٹیموں پر ڈالرز کی برسات، انعامی رقوم کا اعلان کردیا گیا
افتتاحی تقریب میں نامور گلوکار عاطف اسلم چیمیئنز ٹرافی کے آفیشل ترانے پر پرفارم کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان 29 سال کے طویل عرصے بعد آئی سی سی ایونٹ کے ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ پاکستان 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کا میزبان ملک ہونے کے ساتھ ٹرافی کا دفاعی چیمپیئن بھی ہے۔
اس اہم ایونٹ کا فائنل میچ 0 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ICC Champions Trophy 2025.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
چینی وزیر اعظم 2025 کی عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس میں شرکت کریں گے، وزارت خارجہ
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ 26 جولائی کو شنگھائی میں منعقد ہونے والی 2025 کی عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس اور مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی پر اعلی سطحی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور خطاب کریں گے۔ مصنوعی ذہانت سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ ریمارکس کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ چین نے ہمیشہ اس بات کی وکالت کی ہے کہ تمام فریقوں کو مشترکہ طور پر مصنوعی ذہانت کے کھلے پن، جامعیت اور بھلائی کو فروغ دینا چاہیے اور مسابقت کے ساتھ محاذ آرائی کو اجاگر نہیں کرنا چاہیے بلکہ ذہانت کے فوائد بانٹنے اور مشترکہ ترقی کے حصول کی کوشش کرنی چاہیے۔
***