سکردو، کمانڈر 62 بریگیڈ کی امام بارگاہ آمد، مرحوم علی کاظم کے لواحقین سے اظہار تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
کمانڈر 62 بریگیڈ سکردو اعجاز احمد کھوسہ کی گزشتہ روز کراچی سہیون کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف نعت خواں خواجہ علی کاظم کی تعزیت کے لئے مرکزی امام بارگاہ آمد، لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کمانڈر 62 بریگیڈ سکردو اعجاز احمد کھوسہ کی گزشتہ روز کراچی سہیون کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف نعت خواں خواجہ علی کاظم کی تعزیت کے لئے مرکزی امام بارگاہ آمد، لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ کمانڈر 62 بریگیڈ اعجاز احمد کھوسہ نے نعت خواں خواجہ علی کاظم کے والد محمد نذیر سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ خواجہ علی کاظم پاکستان کا سٹار تھا، اُن کی سریلی آواز سات سمندر پار لوگوں کے دلوں میں بھی بس چکی تھی۔ خواجہ علی کاظم کی نعت رسول مقبول کی آوازیں رہتی دنیا تک قائم رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دکھ اور مصیبت کی گھڑی میں والدین اور لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت پیش کرتا ہوں، پاک فوج سچے عاشق رسول کی دل سے عزت و تکریم کو اپنے ایمان کا حصہ مانتی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کمانڈر 62 بریگیڈ خواجہ علی کاظم
پڑھیں:
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی روضہ حضرت امام حسین علیہ السلام پر حاضری
گورنر سندھ نے زائرین کربلا سے عقیدت کا اظہارکرتے ہوئے لنگرِ حسینی کا اہتمام اور معصوم بچوں میں ٹافیاں بھی تقسیم کیں۔ گورنر سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات عقیدت و احترام سے قلمبند کئے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام پر حاضری دی۔ روضہ مبارک پہنچنے پر گورنر سندھ کا عتبہ حسینیہ کے سربراہ سید محمد حسین بحرالعلوم نے والہانہ خیرمقدم کیا۔ گورنر سندھ کو تبرکات اور روایتی اعزاز کے طور پر سرخ عَلَم عطا کیا۔ گورنر سندھ کی جانب سے پاکستان کی خوشحالی، سلامتی و حفاظت، ترقی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کربلا، وہ مقدس سرزمین جہاں حق و باطل کے معرکے میں صبر، استقامت اور قربانی کی روشن مثالیں قائم ہوئیں۔ گورنر سندھ نے زائرین کربلا سے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے لنگرِ حسینی کا اہتمام اور معصوم بچوں میں ٹافیاں بھی تقسیم کیں۔ گورنر سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات عقیدت و احترام سے قلمبند کئے۔