گلبرگ ٹائون کے تحت میٹرک و انٹر کے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلیے منعقدہ تقریب’’ شائننگ اسٹار ٹیلنٹ ایوارڈز‘‘ سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ، جماعت اسلامی کے نائب امیر واپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ، امیر ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج، ٹائون چیئرمین نصرت اللہ خطاب کررہے ہیں ، دوسری جانب پوزیشن ہولڈرز طالبہ کو لیپ ٹاپ کاتحفہ دیا جارہاہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ وطن عزیز میں محنتی و باصلاحیت لوگوں کی کمی نہیں بلکہ دیانت دار و اہل قیادت کی کمی ہے جوان باصلاحیت لوگوں کا ہاتھ تھام کر انہیں آگے لائے اور ملک و قوم کو تعمیر و ترقی کی راہ پر ڈالے، ملک میں 2کروڑ 62لاکھ اور سندھ میں 73لاکھ بچے ایسے ہیں جنہیں اسکولوں میں ہونا چاہیئے تھا لیکن حکمرانوں نے انہیں تعلیم سے محروم کیا ہواہے، تعلیم صرف امیر گھرانوں اور حکمرانوں کی اولادوں کے لیے رہ گئی ہے، پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے 17سال میں شعبہ تعلیم کا بھی بیڑا غرق کیا ہے، جماعت اسلامی کو
جب بھی موقع ملا ہے ہم نے وسائل اور اختیارات سے بڑھ کر عوام کی خدمت کی ہے، نعمت اللہ خان کے دور میں کراچی میں 32نئے کالج قائم ہوئے اور سرکاری اسکولوں کی حالت بہتر ہوئی، ہمارے موجودہ ٹاؤن چیئر مینوں نے بھی ٹاؤن کے تحت چلنے والے اسکولوں کا انفرا اسٹرکچر بہتر کر کے اساتذہ و طلبہ کو سہولیات فراہم کیں ہیں اور اب ان اسکولوں میں داخلے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گلبرگ کے تحت المرکز اسلامی فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ ’’شائنگ اسٹار ٹیلنٹ ایوارڈ‘‘ کی تقریب سے بحیثیت مہمان ِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے جماعت اسلامی کے نائب امیر و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ، امیر ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج، ٹاؤن چیئر مین نصرت اللہ، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا ایسوسی ایشن کے سابق صدر بابر خان، سابق ٹاؤن ناظم گلبرگ فاروق نعمت اللہ، ڈائیریکٹر ایجوکیشن محمد ندیم حنیف ،میمن کمیونٹی کے رہنما عبدلرؤف عیسیٰ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے مدارس سمیت میٹرک اور انٹر میں پوزیشن حاصل کرنے والے 200 سے زائدطلبہ و طالبات کولیپ ٹاپس، ایوارڈز اور انعامات دیے گئے، تقریب میں طلبہ و طالبات کے والدین، مختلف اسکولز کے اساتذہ، سماجی و کاروباری شخصیات، ٹاؤن اور یوسیز کی منتخب قیادت اور اہالیان گلبرگ ٹاؤن کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی اور جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں اور ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کرنے پر بھر پور خراج تحسین پیش کیا۔منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ سندھ حکومت بچوں اور نوجوانوں کے لیے تعلیم کے مواقع نا پید کرتی جارہی ہے، ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ کا پرچہ لیک اور بد انتظامی معمول بن گئی ہے، جعلی ڈومیسائل کے ذریعے داخلوں سے کراچی کے طلباء کا حق مارا جارہا ہے، انٹر کے امتحانات کے نتائج پر بھی ہر سال تنازع کھڑا ہو جاتا ہے، فرسٹ ائیر کے حالیہ نتائج میں کراچی کے 49ہزار طلبہ کسی نہ کسی پرچے میں فیل قرار دیے گئے اور ان میں ایسے طلبہ بھی ہیں جن کا میٹرک میں Aاور A1گریڈ آیا تھا۔ جماعت اسلامی نے اس سال اور اس سے پہلے کراچی کے طلبہ کا مقدمہ لڑا ہے اور آئندہ بھی کراچی کے عوام اور نوجوانوں کے حق کے لیے جدو جہد جاری رکھے گی۔ ہمارے منتخب بلدیاتی نمائندوں نے سندھ حکومت کی رکاوٹوں اور اختیارات و وسائل نہ دینے کے باوجود ڈیڑھ سال کے مختصر عرصے میں ٹاؤنز میں بے شمار ترقیاتی کام کروائے ہیں 125پارکوں اور کھیل کے میدانوں کو آباد اور بحال کیاہے،40ہزار سے زائد اسٹریٹ لائٹس لگوائیں اور ٹاؤن کے بجٹ سے پانی و سیوریج کے مسائل بھی حل کروائے ہیں، منعم ظفر خان نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ 3.

2بلین ہے جبکہ سنگاپور کی 160بلین ہے، جماعت اسلامی نے’’بنو قابل پروگرام‘‘کے ذریعے کراچی کے تقریباً50ہزار نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کورسز کروائے ہیں اور یہ نوجوان اپنے گھر والوں کا سہارا بنے ہیں، مفت آئی ٹی کورسز کا سلسلہ جاری ہے اور ’’بنو قابل 4.0‘‘کے تحت پونے دو لاکھ طلبہ و طالبات رجسٹریشن کرواچکے ہیں، جماعت اسلامی تعلیم کے میدان میں عوام کی خدمت جاری رکھے گی۔دریں اثناء امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے نارتھ ناظم آباد ٹائون کے تحت یوسی 8فتح پارک میں پھولوں کی نمائش کے دوسرے دن کا افتتاح کیا ، اس موقع پر منعقدہ تقریب میں مہمان ِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ، نارتھ ناظم آباد ٹائون کی پوری ٹیم کو نمائش کے انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندے عوامی خدمت اور صحت مند سرگرمیاں جاری رکھیں گے ، اس موقع پر وائس ٹائون چیئر مین نارتھ ناظم آباد ضیاء الدین جامعی ، وائس چیئر مین یوسی 8ذوالفقار احمد ، ناظم علاقہ مشیر السلام اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔
منعم ظفر

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کے طلبہ و طالبات کراچی کے کے تحت کہا کہ

پڑھیں:

پیپلز پارٹی عوام کے درمیان بیٹھ کر مثالی خدمت کرنے کی کوشش کر رہی ہے، مرتضیٰ وہاب

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی نے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی کہ آئیے، چارٹر آف کراچی پر بات کریں، ایک اجتماعی لائحہ عمل بنائیں، تمام جماعتیں مل کر کراچی کی بہتری کے لیے کردار ادا کریں کیونکہ یہ شہر ہم سب کا ہے اور اس کی ترقی میں ہی سب کی بھلائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کیماڑی میں فش فوڈ اسٹریٹ کا افتتاح کردیا، یہ منصوبہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے شہر میں شہریوں کے لیے ایک منفرد تفریحی مقام فراہم کرنے کی کاوش ہے۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، رکن سندھ اسمبلی آصف خان، ایم پی اے لیاقت اسکانی، سٹی کونسل میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، جمن دروان، ٹاؤن چیئرمین ماڑی پور ہمایوں خان، وائس چیئرمین آصف کوثر، حبیب، سٹی کونسل کے اراکین، منتخب نمائندے اور دیگر معززین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ میئر کراچی نے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو مزید خوبصورت اور پرکشش بنانے کے لیے ایسے منصوبے جاری رہیں گے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں اور شہر کا مثبت تشخص ابھر کر سامنے آئے۔ میئر کراچی نے کہا کہ یہاں کی عوام کا ایک دیرینہ مسئلہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت میں حل ہوا ہے، یہاں کے لوگ کی یہ خواہش تھی کہ جس طرح کراچی شہر میں برنس روڈ پر فوڈ اسٹریٹ ہے اسی طرح کیماڑی میں فوڈ اسٹریٹ بنائی جائے چونکہ یہاں مچھیرے بستے ہیں عام آدمی بستے ہیں، سرکار نے ان کی یہ خواہش پوری نہیں کی لیکن چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں اور ان کے وژن کے مطابق کراچی کے ہر علاقے میں بلا تفریق رنگ و نسل کام کیا جا رہا ہے، کچھ لوگ اعلان کرتے تھے لیکن وفا نہیں ہوتا تھا، یہاں پر لوگوں نے نعرہ لگایا تھا تبدیلی کا مگر تبدیلی نہیں آسکی لیکن پیپلز پارٹی کی قیادت میں کیماڑی کے علاقے میں تبدیلی آ نہیں رہی ہے بلکہ تبدیلی آچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کو ہمیں وسائل کے مسائل میں نہیں پھنسانا، ہمیں دوسروں کی طرح یہ نہیں کرنا کہ اس کام کا اعلان کردیا لیکن کام کچھ بھی نہیں ہوتا تھا، پیپلز پارٹی کی قیادت عوام کے درمیان بیٹھ کر مثالی خدمت کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور کیماڑی کی عوام کو ایک اور اچھی خبر دیتا ہوں کہ یہاں کے نمائندوں نے بڑی جدوجہد کی ہے، بڑی محنت کی ہے، بندرگاہ کا سارا ٹریفک کیماڑی کے روڈ سے ہوتا ہوا جاتا ہے جس سے کیماڑی اور ماڑی پور والوں کو تکلیف ہوتی ہے چونکہ پیپلز پارٹی کا نصب العین اور منشور یہ ہے کہ لوگوں کی خدمت کرنی ہے تو ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس ہیوی ٹریفک کو اب شہر کے درمیان نہیں لے کر جائے گا بلکہ اس ہیوی ٹریفک کو شاہراہ بھٹو کے ذریعے کاٹھور تک لے کر جائے گا، بلاول کی سیاسی جماعت کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کو عظیم الشان طریقے سے پاکستان بھر میں منایا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت میں جشن آزادی کو صوبہ سندھ کے اندر بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے، اسی مناسبت سے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ایک اور آپ کو خوشخبری دوں کہ حب ڈیم سے نئی کینال لائی جارہی ہے جس پر دس مہینے کی قلیل مدت میں 100 ایم جی ڈی کی نئی کینال کے کام کو مکمل کیا ہے اور 14 اگست 2025ء پاکستان کے آزادی کے دن اس 100 ایم جی ڈی کی لائن کا باضابطہ طور پر افتتاح کردیا جائے گا جو کہ کراچی شہر کے لئے اضافی پانی لے کر آئے گی جس سے ضلع غربی اور کیماڑی کی عوام کا دیرینہ مسئلہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں حل ہونے جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی عوام کے درمیان بیٹھ کر مثالی خدمت کرنے کی کوشش کر رہی ہے، مرتضیٰ وہاب
  • تعلیم خیرات نہیں،قوم کا آئینی حق ہے، حکومت ٹیکس لیتی ہے مگربنیادی حق دینے کو تیار نہیں،حافظ نعیم الرحمان
  • امریکہ کیساتھ تیل نکالنے کا معاہدہ پاکستان کو مکمل طور پر امریکہ کی غلامی میں دینے کا معاہدہ ہے، پروفیسر ابراہیم
  • حکومت سے معاہدہ، جماعت اسلامی کا بلوچستان لانگ مارچ، دھرنا ختم
  • حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب، جماعت اسلامی کا مارچ ختم کرنے کا اعلان
  • ‘حق دو بلوچستان’ تحریک: حکومت اور جماعت اسلامی میں مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم کرنے کا اعلان
  • حق دو بلوچستان مارچ، حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان معاہدہ طے ہوگیا
  • لارڈ سرفراز یونیورسٹی آف ایسٹ لندن کے چوتھے چانسلر مقرر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلم دنیا کے سپہ سالاروں کی سربراہی کریں، جماعت اسلامی
  • حق دو بلوچستان تحریک کے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو اسلام آباد مارچ کریں گے: حافظ نعیم