جیکب آباد ،صوبائی وزیر ثقافت کی گھوڑا سواری
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
جیکب آباد(نمائندہ جسارت) جیکب آباد سندھ ہارس اینڈ کیٹل شو کے سلسلے میں میہر شاہ گرائونڈ میںصوبائی وزیر سید ذوالفقار شاہ نے گھوڑے پر سواری بھی کی اور گھوڑے کو دوڑا یا بھی جس پر شرکا نے تالیاں بجا کر انہیں داد دی ،صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ ہارس اینٖڈ کیٹل شو تاریخی ہے ڈیڑ سو سالہ تاریخی میلہ 8سال بعد لگا ہے اب اسے ہر سال منعقد کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
محکمہ تعلیم میں 2کروڑ کی غبن ، ڈپٹی ڈی او کی تنزلی کردی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جیکب آباد (نامہ نگار)جیکب آباد محکمہ تعلیم میں دو کروڑ کا غبن،14روز تحقیقاتی کمیٹی کے رکن سابق ڈپٹی ڈی او کو ہٹاکر ڈی او پرائمری مقرر،ڈی او پرائمری کا ذمہ داری لینے سے انکار،دونوں نوٹیفکیشن پر 16اکتوبر کی تاریخ درج ،مجھے کمیٹی کی رکنیت کے متعلق 30اکتوبر کو اطلاع ملی ہے :سید ریاض شاہ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد محکمہ تعلیم میں 2کروڑ کے غبن کی شکایات پر وزیر تعلیم کے نوٹس کے بعد تشکیل دی گئی تحقیقاتی کمیٹی میں 14روز بعد تبدیلی کردی گئی ہے16اکتوبر کو سیکریٹری کی جانب سے جاری نوٹفیکیشن کے تحت ڈائریکٹر پرائمری ایجوکیشن لاڑکانہ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی میں سابق ڈپٹی ڈی او جیکب آباد حق نواز نوناری ،تعلقہ ایجوکیشن افسر سیکنڈری فیمیل کو مقررکیا گیا تھا اور اب 14روز بعد تحقیقاتی کمیٹی میں تبدیلی کرکے ایک رکن سابق ڈپٹی ڈی او تعلیم حق نواز نوناری کو ہٹاکر ڈی او پرائمری سید ریاض شاہ کو رکن مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے ذمہداری لینے سے صاف انکار کر دیا ہے اس سلسلے میں رابطے پر ڈی او پرائمری جیکب آباد سید ریاض شاہ نے کہا کہ مجھے تحقیقاتی کمیٹی کا رکن بنایا گیا ہے اس کی آگاہی مجھے آج30اکتوبر کو ملی پر یہ رکنیت میں نہیں لے سکتا کیونکہ جس رکن کو ہٹا کر مجھے کمیٹی کا رکن بنایا گیا ہے وہ بھی تو ہمارے محکمے کا افسر ہے جو تحقیقات کررہا ہے اس حوالے سے میں تحریری طور پر حکام بالا کو لکھوں گادوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ تشکیل کردہ کمیٹی نے اسکول اسپیسیفک بجٹ میں دو کروڑ سے زائد کی ہونیو الی خربرد کے سلسلے میں 40سے زائد گورمنٹ بوائز گرلس پرائمری اسکولوں کا دورہ کرکے جاری کردہ بجٹ کے استعمال کے متعلق شواہد جمع کئے اساتذہ کے بیانات لئے ذرائع کے مطابق کسی بھی اسکول کو سامان دیا گیا نہ ہی کوکریکیولر ایکٹیویٹیز کرائی گئیں۔