گلگت میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی انجمن امامیہ کے رہنما شیخ کرامت حسین نجفی نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ سید راحت حسین الحسینی نے اس تحریک کی حمایت میں یہاں بھیجا ہے، دیامر والے ہمارے بھائی ہے، ان کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان نے حقوق دو ڈیم بنائو تحریک کی مکمل حمایت و تائید کا اعلان کیا ہے۔ گھڑی باغ گلگت میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی انجمن امامیہ کے رہنما شیخ کرامت حسین نجفی نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ سید راحت حسین الحسینی نے اس تحریک کی حمایت میں یہاں بھیجا ہے، قرآن، اسلام اور جس نبی کو مانتے ہیں ان کی تعلیمات یہ ہیں کہ دنیا میں جہاں کہیں پر بھی ظلم ہو اس کے خلاف اگر آواز نہ اٹھائی جائے تو مسلمان بلکہ انسان کہنے کے لائق بھی نہیں۔ داریل اور چلاس والے تو ہمارے بھائی ہیں لہذا ہمارا قومی، دینی اور اسلامی فریضہ ہے کہ دیامر، بلتستان غذر یا کسی بھی علاقے میں قوم پر کسی قسم کا مسئلہ یا پریشانی آئے تو ہم شانہ بشانہ، قدم بہ قدم ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقوق دو ڈیم بناو تحریک کی مرکزی انجمن امامیہ آغا راحت حسین الحسینی کی سرپرستی مکمل حمایت و تائید کرتی ہے۔ گلگت بلتستان میں تمام زمینیں عوام کی ملکیت ہیں، یہاں پر ڈیم سکول یونیورسٹی سمیت جو بھی بنانا ہے بنائیں مگر حقوق دئیے بغیر کچھ بھی بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مرکزی انجمن امامیہ تحریک کی

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنمار اشد نسیم سکرنڈ میں جلسہ سیرت النبی ؐ سے خطاب کر رہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250916-08-29

متعلقہ مضامین

  • مظفرآباد، مرکزی جامع مسجد میں عظیم الشان سیرت النبیؐ کانفرنس
  • سوست پورٹ ہڑتال، شرپسند عناصر کی ذاتی مفاد پرستی، اصل حقائق بے نقاب
  • مدینہ ایئرپورٹ کی مرکزی شاہراہ کا نام ولی عہد محمد بن سلمان سے منسوب کرنے کا فیصلہ
  • مرکزی رہنما پی پی پی کا پنجاب میں سیلاب متاثرین کی مدد پر مریم نواز سےاظہار تشکر
  • ملالہ یوسفزئی کا سیلاب متاثرین کیلئے 2لاکھ 30ہزار ڈالر امداد کا اعلان
  • گلگت بلستان کے ضلع شگر میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد
  • گلگت بلستان میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد
  • قائمہ کمیٹی کا جنگلات کی کٹائی کا جائزہ،سیٹلائٹ نگرانی کی سفارش
  • جماعت اسلامی کے مرکزی رہنمار اشد نسیم سکرنڈ میں جلسہ سیرت النبی ؐ سے خطاب کر رہے ہیں
  • پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں،جرمن سفارتخانے کا متاثرین کیلئے امداد کا اعلان