’اسلام آباد سے مری تک گلاس ٹرین پراجیکٹ گیم چینجر ثابت ہوگا‘
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے مری تک گلاس ٹرین پراجیکٹ سیاحت کےفروغ میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیاحت کی بحالی کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ پنجاب کے مختلف خطوں میں سیاحت کےبےپناہ مواقع پوشیدہ ہیں، معیشت، مقامی ثقافت اور بین الاقوامی تعلقات کے استحکام کیلئےسیاحت ناگزیر ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اسلام آبادسےمری تک گلاس ٹرین پراجیکٹ سیاحت کےفروغ میں گیم چینجرثابت ہوگا، مری کوعالمی معیارکاسیاحتی مقام بنانے کے لئے ماسٹرپلان پرعملدرآمد جاری ہے۔
انھوں نے کہا کہ سیاحوں کو محفوظ اور آرام دہ سفرکی سہولت کیلئےاہم سڑکوں کی اپ گریڈیشن جاری ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کرتار پورمیں عالمی معیار کا ہوٹل بنائیں گے،مذہبی سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ ہے۔
انھوں نے بتایا کہ پنجاب میں نئے پرکشش سیاحتی مقامات متعارف کرائے جا رہے ہیں، سیاحوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے بہترین حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔
مزیدپڑھیں:’پی پی اور ن لیگ کی لڑائی کا انجام جلد حکومت کا خاتمہ ہے‘
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سیاحت کے
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کیلیے رہائشی مکانات کے کرایوں کی حد میں بڑا اضافہ
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے رہائشی مکانات کے کرایوں کی حد میں 85 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔
وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی سفارش پر اضافہ کیا گیا، جسے وفاقی کابینہ نے سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظور کیا۔
نئی ہاؤس رینٹ سیلنگ کی شرحیں یکم نومبر 2025 سے نافذ ہوں گی۔
اضافہ وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور ان کے ماتحت و ذیلی دفاتر کے ملازمین پر لاگو ہوگا۔ اس فیصلے کا اطلاق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں ہوگا۔
وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے مطابق گریڈ 1 سے 22 تک کے تمام وفاقی ملازمین کے لیے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں یکساں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی رہائشی اخراجات کے بوجھ میں کمی لائی جا سکے۔