افغان طالبان کا وفد پہلی بار خطے سے باہر جاپان کے دورے پر پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز

کابل (سب نیوز )افغان طالبان کا وفد پہلی بار خطے سے باہر جاپان کے دورے پر پہنچ گیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق افغان وفد ہفتے کے روز کابل سے روانہ ہوا، ایک ہفتیکے دورے کے لیے افغان وفد میں اعلی تعلیم، خارجہ امور اور معیشت کی وزارتوں کے حکام شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق طالبان وفد انسانی امداد کے حصول پر بات کرے گا اور ممکنہ طور پر جاپانی حکام کے ساتھ سفارتی تعلقات پر بھی بات چیت ہوگی۔

افغان نائب وزیر معیشت لطیف نظری نے کہا ہیکہ افغانستان عالمی برادری کا فعال رکن بننے کے لیے باوقار تعلقات کا خواہاں ہے، دورے کے دوران افغان وفد جاپانی حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔دوسری جانب جاپانی وزارت خارجہ نے فوری طور پر اس معاملے پر تبصرہ نہیں کیا ہے۔

خیال رہے کہ طالبان وفود عمومی طور پر پڑوسی ممالک، وسطی ایشیا، روس اور چین کے دورے کرتے رہے ہیں جب کہ یورپ کا دورہ 2022 اور 2023 میں ناروے میں سفارتی اجلاسوں کے لیے کیا گیا تھا۔ 2021 میں کابل میں طالبان کے اقتدار میں آنیکے بعد جاپان کا سفارت خانہ عارضی طور پر قطر منتقل کردیا گیا تھا تاہم جاپان نے امدادی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردی ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے دورے

پڑھیں:

پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، 54 دہشتگرد ہلاک

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہمارے پاس یہ معلومات کچھ دن سے تھیں کہ انکے بیرونی آقا ان پر زور ڈال رہے تھے کہ یہ جلد از جلد پاکستان میں گھسیں اور وہاں کوئی سرگرمی انجام دیں، انہی معلومات کی بنیاد پر سرحدوں پر نگرانی اور چیکنگ سخت کر دی گئی تھی اور اسی دوران انکی نشاندہی ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش کرنے والے 54 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ دہشتگرد شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں درندازی کی کوشش کر رہے تھے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہلاک ہونے والے شدت پسندوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ اعلامیے کے مطابق خفیہ اداروں کی رپورٹس یہ بتاتی ہیں کہ شدت پسندوں کا یہ گروہ خاص طور پر اپنے بیرونی آقاؤں کے ایما پر پاکستان میں ہائی پروفائل دہشتگردی کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اعلامیے کے مطابق تحریکِ طالبان پاکستان کی جانب سے یہ اقدام ایک ایسے موقع پر کیا گیا ہے، جب انڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کیے جا رہے ہیں اور اس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ کس کے ایما پر کام کر رہے ہیں۔

یہ اقدامات ریاست اور اس کے عوام کے خلاف بغاوت اور غداری سمجھی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق حالیہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی (این ایس سی) میں اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی توجہ دہشتگردی کے خلاف جنگ سے ہٹانا انڈیا کی اسٹریٹجک حکمتِ عملی ہے، تاکہ تحریکِ طالبان پاکستان کو سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے درمیان سانس لینے کا موقع مل سکے۔ اعلامیے کے مطابق یہ شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران یہ ایک روز میں شدت پسندوں کی سب سے بڑی تعداد ہلاک کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس یہ معلومات کچھ دن سے تھیں کہ ان کے بیرونی آقا ان پر زور ڈال رہے تھے کہ یہ جلد از جلد پاکستان میں گھسیں اور وہاں کوئی سرگرمی انجام دیں۔

انہی معلومات کی بنیاد پر سرحدوں پر نگرانی اور چیکنگ سخت کر دی گئی تھی اور اسی دوران ان کی نشاندہی ہوگئی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ انڈیا جو بھی قدم اٹھا رہا ہے، وہ کہیں نہ کہیں پکڑا جا رہا ہے یا انٹرسیپٹ ہو رہا ہے، ان شدت پسندوں پر بھی وہیں سے زور ڈالا جا رہا تھا کہ پاکستان میں داخل ہو کر دہشت گردی کریں۔ محسن نقوی نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے سے ان (دہشت گردوں) کے پاؤں مسلسل اکھڑ رہے رہیں، پچھلے دو ہفتوں میں مارے جانے اور گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جو ہمارے لیے ایک اچھی علامت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چمن بارڈر سے 41 ہزار افغان باشندے وطن واپس روانہ
  • رحیم یار خان: گھر کے باہر ہوائی فائرنگ سے منع کرنے پر نوجوان قتل
  • پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، 54 دہشتگرد ہلاک
  • یکم اپریل سے 41 ہزار سے زائد افغان باشندوں کو چمن سے واپس بھیجا گیا
  • افغانستان سے دراندازی کرنے والے 54 عسکریت پسند ہلاک کر دیے، پاکستانی فوج
  • پاکستان ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن ایشیا 2 کا نائب صدر منتخب
  • بھارت میں کوئی غیر ملکی رہنما دورے پر آیا ہوتا ہے تو اس دوران ایسے واقعات کیوں ہوتے ہیں؟ محسن نقوی
  • شاہ رخ خان کے ’’منت‘‘ چھوڑنے پر مقامی دکانداروں کو کیا نقصان ہوا؟
  • مریم نواز کے گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سمبڑیال، وزیر آباد، گکھڑ منڈی کے اچانک دورے
  • کراچی کنگز کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر