گزشتہ ہفتے کے مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
سال 2025 کے دوسرے مہینے میں بھی سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔ البتہ، ٹرینڈنگ کی اس فہرست میں ایپل اور سام سنگ کی دو نئی ڈیوائسز کی انٹری ہوئی ہے۔
گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے:
فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر سام سنگ ایس 25 الٹرا جبکہ دوسرے نمبر پر سام سنگ گلیکسی اے 55 موجود ہے۔
شیاؤمی 15 الٹرا تیسرے، سام سنگ گلیکسی ایس 25 چوتھے، ایپل آئی فون ایس ای (2025) پانچویں اور ایپل آئی فون 16 پرو میکس چھٹے نمبر پر ہیں۔
شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو ساتویں، سام سنگ گلیکسی ایس 24 الٹرا آٹھویں، شیاؤمی ریڈ می نوٹ 14 پرو پلس 5 جی (گلوبل) نویں اور 10 ویں نمبر پر نئی انٹری سام سنگ گلیکسی اے 16 5 جی براجمان ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سام سنگ گلیکسی
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سے گلیکسی اسپیس وفد کی ملاقات، اسپیس ٹیکنالوجی میں تعاون پر اتفاق
ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف اسپیس ٹیکنالوجی کمپنی "گلیکسی اسپیس" کے وفد نے چیئرمین زو منگ کی قیادت میں ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اسپیس ٹیکنالوجی کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور اس شعبے میں چین کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ وزیراعظم نے چین کو پاکستان کا قابلِ اعتماد دوست اور اسٹریٹجک پارٹنر قرار دیا۔
گلیکسی اسپیس کے وفد نے پاکستان میں اسپیس ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور نجی ٹیلی کام کمپنیوں و مقامی اداروں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کی۔
صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
وفد کے ارکان نے بتایا کہ وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام اور سپارکو حکام کے ساتھ ملاقاتیں نہایت مفید رہیں اور پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
اس اہم ملاقات میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ سمیت متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔
واٹس ایپ کا ویڈیو کالز کیلئے فلٹرز، ایفیکٹس اور بیک گراؤنڈز تبدیل کرنے کا نیا فیچر