اجمیر شریف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)معروف بھارتی صنعتکار گوتم ایڈانی اپنی اہلیہ پریتی ایڈانی کے ہمراہ درگاہ اجمیر شریف پہنچے، جہاں انہوں نے مخملی چادر اور پھول چڑھائے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔درگاہ اجمیر شریف کے چیئرمین حاجی سید سلمان چشتی نے ایڈانی خاندان کا استقبال کیا اور ان کے جذبہ عقیدت کو سراہا۔

انہوں نے بتایا کہ گوتم ایڈانی نے پورے ملک کی خوشحالی، امن اور ترقی کے لیے دعا کی۔

(جاری ہے)

درگاہ اجمیر شریف ہندوستان کے مقدس ترین صوفی مزارات میں شمار ہوتی ہے، جہاں ہر سال لاکھوں عقیدت مند حاضری دیتے ہیں۔ یہاں سلطان الہند خواجہ معین الدین چشتیؒکا مزار موجود ہے جنہوں نے محبت، بھائی چارے اور امن کا پیغام دیا، یہ دربار ہر مذہب اور عقیدے کے لوگوں کے لیے کھلا ہے۔

گزشتہ ماہ وزیر اقلیتی امور کرن رجیجو نے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ایک چادر پیش کی تھی اور ساتھ ہی زائرین کی سہولت کے لیے جدید اقدامات کا اعلان کیا تھا۔نئے اقدامات میں’’غریب نواز‘‘ایپ کی لانچنگ، جس میں زائرین کو درگاہ سے متعلق تمام معلومات دی جائیں گی اور ساتھ ہی سرکاری ویب پورٹل کی شروعات، جس سے زائرین کو رہائش، تقریبات اور دیگر معلومات آن لائن فراہم کی جائیں گی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے درگاہ اجمیر شریف کے لیے

پڑھیں:

پاک بھارت باکسنگ ٹاکراآج، عثمان وزیر بھارتی حریف سے ٹکرائیں گے

تھائی لینڈ (نیوزڈیسک)پاک بھارت باکسنگ ٹاکرا آج سہہ پہر 3 بجے تھائی لینڈ میں‌ہہوگا۔ پاکستانی انٹرنیشنل باکسر عثمان وزیر کل بھارتی حریف سے ٹکرائیں گے۔

پاکستان کے عثمان وزیر کی یہ 16ویں انٹرنیشنل فائٹ ہوگی، عثمان وزیر 16/0 کے اسکور کے ساتھ ابھی تک ناقابل شکست ہیں۔

پاک بھارت باکسنگ ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق آج دن تین بجے ہوگا۔

پاکستانی باکسر عثمان وزیر بھارتی باکسر کو ہرانے کےلیے پرعزم ہیں۔ عثمان وزیر اس سے قبل بھی بھارتی باکسر کو ناک آؤٹ کر چکے ہیں۔

عثمان وزیر نے اپنے ویڈیو پیغام میں قوم سے اپنی فتح کےلیے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پہلے کی طرح اس بار بھی اپنی انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ جیت پاکستان کے نام کروں گا۔
https://dailyausaf.com/wp-content/uploads/2025/04/whatsapp-video-2025-04-23-at-6.41.03-pm.mp4
طورخم بارڈر سے مزید 2258 افراد واپس افغانستان چلے گئے

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اپنی خود مختاری اور سرحدوں کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، دفتر خارجہ
  • گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی روضہ حضرت امام حسین علیہ السلام پر حاضری
  • چین اور کینیا کے درمیان دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے، اہلیہ چینی صدر
  • میں تمہیں مار دوں گا بھارتی ہیڈکوچ کو قتل کی دھمکی
  • “میں تمہیں مار دوں گا” بھارتی ہیڈکوچ کو قتل کی دھمکی
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی روضۂ حضرت امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ پر حاضری
  • پاک بھارت باکسنگ ٹاکراآج، عثمان وزیر بھارتی حریف سے ٹکرائیں گے
  • پہلگام واقعہ: نازک موقع پر پوری قوم اور حر جماعت اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے: پیر پگارا
  • بلوچستان: ڈیوٹی سے غیر حاضری پر 15 لیویز اہلکار برطرف، اب تک کتنے اہلکاروں کو گھر بھیجا جا چکا؟
  • ریٹائرڈ ایئر مارشل کو بغاوت سمیت متعدد الزامات میں سزا سنا دی گئی