سندھ حکومت کا آج سے تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
فوٹو: فائل
سندھ حکومت نے آج سے تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آج سے تمام چارجڈ پارکنگز ختم کی جارہی ہیں، آج کے بعد کوئی چارجڈ پارکنگ جاری رہی تو وہ غیر قانونی ہوگی، اگر کوئی چارجڈ پارکنگ نظر آئے تو صحافی حکومت کو اطلاع دیں۔
اس سے قبل شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سہیون اور حیدرآباد کی سڑکوں پر آئے روز حادثات ہوتے ہیں۔ یہ سڑکیں سندھ کی نہیں بلکہ وفاق کی ہیں اور ان کو بنانے کی ذمہ داری نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اطلاعات پنجاب بیان بیازی سے پہلے اپنا ہوم ورک کرلیں۔ سندھ حکومت نے وفاق کو اس روڈ کی تعمیر کیلئے ادائیگی بھی کی مگر اس سڑک کا نہ بننا ن لیگ کی ناکامی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چارجڈ پارکنگ
پڑھیں:
ن لیگ نے صوبائیت اورڈیم کارڈ کبھی نہیں کھیلا، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی صوبائیت کارڈ، نہروں کے کارڈ اور ڈیم کارڈ نہیں کھیلے، ن لیگ قومی جماعت ہے اس لیے قومی سوچ اور قومی ترقی کو ترجیح دیتی ہے۔شرجیل میمن کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جس کو آپ ناتجربہ کار ٹیم کہہ رہے اسی ٹیم نے ڈیڑھ سال میں پنجاب میں 80 منصوبوں کے ساتھ انقلاب برپا کر دیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے 17 سالوں میں جو کراچی اور سندھ کا حشر کیا اس کا رونا وہ وقتاً فوقتاً روتے رہتے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ?سندھ کے پچھلے سیلاب میں بیرونی امداد کے باوجود آج بھی تباہی ہی تباہی ہے،جو کردار آج کی پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب میں ادا کیا ہے وہ پنجاب یاد رکھے گا۔وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ بری بات اپنے چیئرمین بلاول بھٹو جس نے سیلاب میں مریم نواز کی تعریف کی ان کو جھٹلانا آپ کو زیب نہیں دیتا۔واضح رہے کہ سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل میمن نے ن لیگ اور حکومت پنجاب کی جانب سے رضوان رضی کی حمایت میں مہم کو افسوسناک قرار دیا تھا۔