محمد یوسف نے چیمپئنز ٹرافی کی سب سے متوازن ٹیم کا بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی سب سے بیلنس ٹیموں کا نام بتا دیا۔پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر محمد یوسف کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں سب سے متوازن ہیں تاہم پاکستان کو فائدہ ہوگا کیونکہ وہ ہوم کنڈیشنز میں کھیل رہے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کسی پسندیدہ کا انتخاب کرنا مشکل ہے یہ بڑا ٹونامنٹ اور اس کی رفتار کسی بھی وقت بدل سکتی ہے، میرے نزدیک نیوزی لینڈ سب سے متوازن ٹیم لگتی ہے۔محمد یوسف کے مطابق ان کے پاس ایشیائی وکٹوں کے حساب سے موزوں اسکواڈ ہے ان کی لائن اپ میں تین معیاری بولرز، اچھے اسپنرز اور بیٹنگ میں ٹھوس ٹاپ سکس کھلاڑی شامل ہیں، ان کا وکٹ کیپر ایک آل راؤنڈر ہے اور ان کے پاس دو اسپن بولنگ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہوم کنڈیشنز پر کھیلنے کا فائدہ اٹھا سکتا ہے لیکن انہیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہوگی۔اگر پاکستان فائنل میں پہنچ جاتا ہے تو اسے گھر پر کھیلنے کا فائدہ ہوگا۔ مجھے امید ہے کہ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔محمد یوسف نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں ٹرننگ وکٹوں پر کھیلا ہے اس لیے ہمیں اسٹرائیکٹ کو روٹیٹ کرنے اور ڈاٹ بالز کو کم سے کم کرنے کی ضرورت ہے۔سابق کرکٹر نے ٹورنامںٹ کے آغاز سے قبل ریکارڈ وعقت میں اسٹیڈیمنز کی تزئین و آرائش پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی تعریف کی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کسی دوسرے پاکستانی کی طرح بہت پرجوش ہوں۔ 29 سال بعد پاکستان آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: محمد یوسف نے کہا کہ
پڑھیں:
بھارتی الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی—فائل فوٹوچیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارتی الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، پاکستان پر بھارتی الزام بدنیتی پر مبنی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، پاکستان پر الزامات کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے توجہ ہٹانا ہے۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھی قابلِ مذمت فعل ہے، عالمی برادری بھارت کے ان ہتھکنڈوں کا نوٹس لے۔
کراچی پہلگام حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی، مقبوضہ...
چیئرمین سینیٹ نے یہ بھی کہا کہ بھارتی اقدامات نے ہمیشہ خطے کے امن کو داؤ پر لگایا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ فوری معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔