’ہمارا ایک نکاتی ایجنڈا بلاول کو وزیراعظم بنانا ہے‘
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
لاہور:
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ہمارا ایک نکاتی ایجنڈا بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنانا ہے۔
لاہور میں پارٹی کے ایک پروگرام میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا ہے کیونکہ یہ شہیدوں کی سیٹ ہے اور اس پر شہدا کے وارث کو بیٹھنا چاہیے۔
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے اور پنجاب میں پیپلزپارٹی کو مضبوط کرنے کیلیے کارکنان ک۹ی محنت، جذبے اور ہمت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں پنجاب کی ہر گلی اور محلے میں پیپلزپارٹی کو مضبوط کرنا ہوگا۔
گورنر پنجاب کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے اور دونوں کے وزرا ایک دوسرے کی کاکردگی پر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔
پیپلزپارٹی کا شکوہ وفاق سے ہے جس پر پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری بھی بھرپور انداز سے جوابات دے رہی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے: مریم نواز
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
اوزون کے تحفظ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اوزون ہماری ماحولیات کی محافظ ہے اسے بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے، اوزون کی تباہی کا مطلب، امراض، فصلوں کی بربادی اور نسلِ نو کے مستقبل کے لئے خطرات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی نے بارشوں کے انداز بدل دیئے، پنجاب حالیہ تباہ کن سیلاب کی شکل میں خمیازہ بھگت رہا ہے، پہلی بار پنجاب کیلئے جامع ماحولیاتی پالیسی دی تاکہ زمین بچوں کے لئے محفوظ رہ سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب ماحول دوست الیکٹرو بسیں متعارف کروائیں جو کلین انرجی سے چلتی ہیں اور آلودگی کم کرتی ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ ”پلانٹ فار پاکستان“ مہم کے ذریعے شجرکاری کر کے فضا کو ازسرِنو سانس لینے کے قابل بنایا جا رہا ہے، پنجاب تیزی سے گرین انرجی، سولرائزیشن اور ماحول دوست منصوبوں کی طرف بڑھ رہا ہے، اوزون پروٹیکشن محض حکومت کی نہیں ہر شہری کی ذمہ داری ہے اپنا کردار ادا کریں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنی فضا، پانی اور زمین کو آئندہ نسلوں کیلئے محفوظ بنانے میں ہاتھ بٹائیں، پنجاب سرسبز، صاف اور محفوظ مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے، سفر اب کسی صورت نہیں رکے گا۔
Post Views: 4