شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا، کابینہ اجلاس میں ای سی سی اور کابینہ کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح 11 بجے طلب کرلیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا، کابینہ اجلاس میں ای سی سی اور کابینہ کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔ دوسری طرف آج قومی اسمبلی اجلاس کے دوران 12 منٹ میں 5 بلز منظور کرالئے گئے جبکہ اپوزیشن احتجاج کرتی رہ گئی۔ 12 منٹ میں کورم کی نشاندہی بھی ہوئی، گنتی بھی کی گئی تو کورم بھی پورا نکلا، سول سرونٹ ترمیمی بل 2025ء قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بل قومی اسمبلی میں پیش کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وفاقی کابینہ اجلاس میں سی اور
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 26 ستمبر کو ملاقات کا امکان
وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 26 ستمبر کو نیویارک میں ملاقات متوقع ہے۔ یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن پر ہوگی، جہاں دونوں رہنما باہمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے رواں ماہ امریکا کا دورہ کریں گے۔ ان کی تقریر 26 ستمبر کو متوقع ہے۔
نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل سے سہ ملکی دورے پر روانہ ہوں گے، جس کا آغاز سعودی عرب سے ہوگا۔
17 ستمبر کو وزیراعظم سعودی عرب پہنچیں گے جہاں وہ سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے بعد وہ برطانیہ روانہ ہوں گے اور وہاں برطانوی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔
21 ستمبر کو وہ امریکا روانہ ہوں گے، جہاں وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی 22 ستمبر کو فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق ایک عالمی سربراہی کانفرنس میں شرکت بھی متوقع ہے۔
26 ستمبر کو جنرل اسمبلی اجلاس سے ان کا خطاب شیڈول ہے۔
یہ دورہ وزیراعظم کے لیے اہم سفارتی موقع ہوگا، جہاں وہ عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کر کے پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کریں گے۔