لاکھوں روپے مالیت کی کشتی کوسٹ گارڈ ولیویز کی نااہلی کی نذرہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
گوادر (نمائندہ جسارت) ہم کنٹانی ہور میں کشتی ڈوبنے کے افسوسناک واقعے پر اپنی فریاد لے کر حاضر ہوئے ہیں،حکومت بلوچستان، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں کہ ہماری مدد کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار ملک فیصل اور اکرم نے گوادر پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری 40 لاکھ روپے مالیت کی کشتی جو ہم نے اپنی محنت کی کمائی اور قیمتی اثاثے فروخت کرکے خریدی تھی، کوسٹ گارڈ اور لیویز اہلکاروں کی غیر ذمے داری کی نذر ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کشتی کو بھتا خوری کے لیے ناجائز طور پر استعمال کیا گیا اور مسلسل لاپرواہی برتنے کے باعث وہ سمندر میں ڈوب گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس ظلم کی وجہ سے ہم نہ صرف اپنا روزگار کھو بیٹھے ہیں بلکہ قرضوں کے بوجھ تلے دب چکے ہیں اور ہمارے بچے نانِ شبینہ کے محتاج ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن، ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمن اور کوسٹ گارڈ کرنل سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے نقصان کا فوری ازالہ کیا جائے اور ہمیں ہمارا حق دلایا جائے۔ انہوں نے حکومت بلوچستان، کوسٹ گارڈ کے اعلیٰ حکام اور ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ ہماری کشتی کے نقصان کا فوری ازالہ کیا جائے۔ان اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ کسی اور غریب کے ساتھ ایسا نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں جلد انصاف نہ ملا تو ہم احتجاج پر مجبور ہوں گے اور کوسٹل ہائی وے کو بلاک کریں گے اور عدالت میں قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ ضرورت پڑی تو ہم وفاقی حکومت تک اپنی آواز پہنچائیں گے اور ہر دروازہ کھٹکھٹائیں گے تاکہ ہمیں ہمارا حق مل سکے۔ ہم میڈیا، سول سوسائٹی اور تمام انصاف پسند افراد سے درخواست کرتے ہیں کہ ہماری آواز کو بلند کریں اور ہمیں ہمارا حق دلوانے میں ہمارا ساتھ دیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کوسٹ گارڈ کہ ہماری
پڑھیں:
بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے کوشاں، ہمیں مل کر ٹیکس چوری کے خلاف لڑنا ہوگا، احسن اقبال
وفاقی وزیر پلاننگ و ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی خواہش ہے کہ ٹیکسوں میں کمی لائی جائے، لیکن اس کے لیے ہمیں مل کر ٹیکس چوری کے خلاف لڑنا ہوگا۔
ساہیوال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تنخواہ دار طبقہ ٹیکس چوری کا بوجھ اٹھاتا ہے۔
مزید پڑھیں: عوام کے لیے خوشخبری، ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
انہوں نے کہاکہ بجلی، گیس اور توانائی بحران پر قابو پانا حکومت کی ترجیح ہے، حکومت ملی تو معیشت سمیت تمام شعبے تباہ حال تھے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت کی کوشش ہے کہ بجلی کے نرخوں میں بھی کمی لائے۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت ہماری مسلح افواج دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دے رہی ہیں۔
احسن اقبال نے کہاکہ افواج پاکستان کے افسران اور جوان جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں، اس وقت بھارت کی سیاست دیوالیہ پن کا شکار ہے۔
انہوں نے کہاک بھارتی حکومت پاکستان کا نام لے کر اپنے عوام کو بھڑکاتی ہے، اور پھر پاکستان دشمنی کے نام پر ووٹ حاصل کیے جاتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews احسن اقبال بجلی قیمت ٹیکس چوری وفاقی وزیر منصوبہ بندی وی نیوز