ڈیفنس میں فاسٹ کا شاندار افتتاح‘ تاجر ‘ صنعتکار شریک
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر ) ڈی ایچ اے فیز 8 کراچی کی فوڈ انڈسٹری میں ایک نئے اور منفرد برانڈ کی شاندار انٹری، ڈی ایچ اے فیز 8جو کچھ سال پہلے غیر معروف علاقہ تھا، آج کراچی کی سب سے بڑی اور جدید فوڈ اسٹریٹ میں تبدیل ہو چکا ہے اور اس غیر معمولی ترقی کا سہرا مزمل خرم سیگل کی قیادت، وژن اور کاروباری حکمت عملی کو جاتا ہے، جنہوں نے اس علاقے کو ایک عالمی معیار کے فوڈ ہب میں بدلنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔اسی ترقی کے تسلسل میں’’PATTY‘‘ ایک جدید اور معیاری فاسٹ فوڈ برانڈ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جہاں کراچی کی تاجر برادری، صنعتکاروں اور ممتاز مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے افتتاحی تقریب کو کامیاب بنایا۔اس موقع پر مہمان خصوصی ٹی ڈ ی اے پی اور بی ایم جی کے چیئر مین زبیر موتی والا، کے سی سی آ ئی کے صدر جاوید بلوانی،کے سی سی آ ئی کے سینئر نائب صدرضیاالعارفین،کے سی سی آ ئی کے نائب صدرفیصل خلیل،چیئرمین سائٹ احمد عظیم علوی ،افتخار ووہرا، ادریس میمن، طلعت محمود، ناصر محمود، توصیف سیگل، حارث آگر، شاہد اسماعیل، طارق انیس، عابد نثار، سمیر گلزار، تنویر باری، خرم ریاض، وقاص انجم شیخ، ناصر مقبول، انجم آفتاب کمال، ناصر رئیس انور، وقار نثار وہرا، وسیم الرحمن، فیصل جہانگیر، یوسف جنید مکڈا، ریحان اقبال مگوں، یعقوب پرنس سمیت دیگر معروف بزنس لیڈرز نے اپنی موجودگی سے ’’PATTY‘‘ کے روشن مستقبل کی نوید دی۔ اس موقع پر پیٹی فاسٹ فوڈز کے سربراہ مزمل خرم سیگل انتہائی پرعزم ہیں،تقریب میں بزنس کمیونٹی کی جانب سے مزمل خرم سیگل کی شاندار کاروباری بصیرت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین پانچ سال بعد بحال، بھکر اسٹیشن پر شاندار استقبال
بھکر:کورونا وبا کے باعث تقریباً پانچ سال قبل معطل کی جانے والی ملک کی معروف مسافر ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو ایک مرتبہ پھر بحال کر دیا گیا ہے۔
پشاور تا کراچی چلنے والی اس ٹرین کی بحالی پر بھکر اسٹیشن پر شاندار استقبال کیا گیا، جبکہ شہریوں نے ٹرین کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا۔
ریلوے حکام کے مطابق خوشحال خان خٹک ایکسپریس پاکستان کی واحد ایسی مسافر ٹرین ہے جو ملک کے چاروں صوبوں سے گزرتی ہے، اور لاکھوں مسافروں کو براہِ راست سفری سہولیات فراہم کرتی ہے۔
ٹرین کو خصوصی طور پر رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا، اور بھکر میں اسٹیشن پر لوگوں کی بڑی تعداد نے ٹرین کا استقبال کیا۔
مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کا پانچ سال بعد خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین سروس کو بحال کرنے کا فیصلہ
یہ ٹرین پشاور سے کراچی کے درمیان چلائی جا رہی ہے، اور اس کا روٹ بھکر، کوٹری، دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد، کندھ کوٹ، کشمور، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، کوٹ ادو، کوٹ سلطان، لیہ، کندیاں، میانوالی، جنڈ، اٹک سٹی جنکشن، نوشہرہ اور پشاور شامل ہے۔
اس طویل راستے پر سفر کرتے ہوئے یہ ٹرین مختلف ثقافتوں اور علاقوں کو آپس میں جوڑنے کا ذریعہ بنتی ہے۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین کی بحالی سے نہ صرف عوام کو سفری سہولت میسر آئی ہے بلکہ مقامی معیشت اور کاروبار کو بھی فائدہ پہنچے گا۔