حیدر آباد میں ٹریفک حادثات معمول بن گئے،صابر قائمخانی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے حق پرست جوائنٹ انچارج و رکن سندھ اسمبلی راشد خان ایڈووکیٹ، انجینئر صابر حسین قائم خانی و ناصر حسین قریشی نے لیاقت کالونی کے قریب سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑی سے ایک شخص کی ہلاکت و زخمی کرنے کے سانحے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے حیدرآباد کی انتظامیہ و ٹریفک پولیس نے ان ہیوی ویکلز گاڑیوں کے لیے کوئی منصوبہ بندی و چیکنگ و ٹریفک کی بحالی کا کوئی سسٹم مقرر نہیں کیا ہوا ،اور ان ہیوی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو عدم چیکنگ و ٹریفک رولز سے نابلد ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو معصوم شہریوں کو کچلنے کا لائسنس دے دیا گیا ہے، یہ حیدرآباد میں پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے پہلے بھی کئی سانحات ہو چکے ہیں لیکن انتظامیہ و پولیس نے کسی سانحے کے بعد کوئی پول پروف انتظامات نہیں کیے جس کی وجہ سے آئے دن حادثات معمول بن چکے اگر ان کا سدباب کیا جاتا تو آج یہ نوبت نہیں آتی انہوں نے کہا کہ کچرے اٹھانے کے لیے ہیوی گاڑیوں کا ٹریفک کم ہونے کے دوران شہر کے گنجان علاقوں میں آنا چاہیے۔ انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ اس سانحہ کی انکوائری کروائی جائے سندھ سولڈ کی گاڑی سے جاں بحق ہونے والے غریب افراد کے لواحقین کو مناسب معاوضہ و ان کے بچوں کو سرکاری ملازمت دی جائے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور نادہندگان کیخلاف مؤثر کارروائی کیلئے “ون ایپ” متعارف
علی ساہی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، ٹیکس نادہندگان اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے جدید “ون ایپ” تیار کر لی گئی۔
ذرائع کے مطابق ایپ کے ذریعے 9 محکمے ایک پلیٹ فارم پر یکجا کر دیے گئے ہیں جن میں ٹریفک پولیس، ایکسائز، پی ایچ پی، محکمہ ٹرانسپورٹ، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ، ماحولیات، سیف سٹیز اور دیگر ادارے شامل ہیں۔
پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ایپ پیر سے ایک ضلع میں شروع کی جائے گی,ایپ میں 11 مختلف ماڈیولز کے تحت گاڑیوں کی چیکنگ ممکن ہوگی,نمبر پلیٹ کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہی گاڑی کی تمام تفصیلات فوری سامنے آ جائیں گی,اب تک 3 لاکھ سے زائد موبائل نمبرز سسٹم میں رجسٹر کیے جا چکے ہیں۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
ویڈیو یا تصویر اپ لوڈ ہوتے ہی متعلقہ شہری کو ای چالان اور بار کوڈ میسج بھجوایا جائے گا,ایپ کے ذریعے چوری شدہ، دھواں چھوڑتی یا ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کی فوری نشاندہی ممکن ہو گی۔
ٹریفک حکام کے مطابق ایپ کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نزیر کی نگرانی میں تیار کی گئی “ون ایپ” کو وزیراعلیٰ کے افتتاح کے بعد رواں ماہ باضابطہ طور پر لانچ کر دیا جائے گا۔
 
 
 
 
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ آج ہوگا