آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025، انگلینڈ کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی لاہور پہنچ گئی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم براستہ دبئی سے لاہور پہنچی۔
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے 15 کھلاڑیوں سمیت 31 رکنی دستہ رات گئے لاہور پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم کو سخت سیکیورٹی کے حصار میں نجی ہوٹل میں پہنچا دیا گیا ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ 22 فروری کو قذافی سٹیڈیم میں روایتی حریف آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔
واضح رہے کہ چمپئینز ٹرافی 2025 کے میچز کا انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہوگا جبکہ اختتام 9 مارچ کو ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم
پڑھیں:
سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل
نیتن یاہو - فوٹو: فائلاسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پر سول جوہری معاہدے کےلیے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط سے متعلق ردِ عمل دے دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شامل ہونا مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کے لیے تاریخی اور عظیم پیش رفت ہوگی۔
خیال رہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدے کا ذکر کیا تھا۔
اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کرلیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے واضح طور پر یہ شرط رکھی تھی کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان یہ سول جوہری معاہدہ اسی صورت ممکن ہوگا جب سعودی عرب باضابطہ طور پر ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بنے گا۔
تاہم یہ علم میں رہے کہ اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ اور سعودی عرب کے اس سول جوہری معاہدے کا براہِ راست کوئی تذکرہ نہیں کیا۔