ایران، نئے خود کش اور ٹیکٹیکل جاسوس جدید ترین ڈرونز کی کامیاب آزمائش
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
پیامبر اعظم 19 مشقوں میں استعمال کیے گئے ڈرونز آسانی اور تیزی سے منتقل اور تعینات کیے جا سکتے ہیں، جس سے زمینی فورس کی طرف سے پیچیدہ پہاڑی علاقوں میں دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کے لیے کاروائی میں سرعت کا عنصر مزید بڑھ جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی گراؤنڈ فورسز نے پیامبر اعظم (ص) مشق 19، کے دوران نئے خودکش، ٹیکٹیکل جاسوسی ڈرون نزسا کی نمائش کی ہے۔ ان میں 40 کلومیٹر کی آپریشنل رینج کے ساتھ "بینا" ہائبرڈ جاسوسی ڈرون، 100 کلومیٹر کی رینج کے 5 اور 10 گھنٹے کی پرواز کے حامل "قندیل 4 اور 5" جاسوسی ڈرون اور 7 کلو گرام وار ہیڈ کیساتھ 10 کلومیٹر تک پرواز والے"اربعین" اور 20 کلو میٹر اور 5 کلو گرام وار ہیڈ کے ساتھ "رعد 2" خودکش ڈرون، 100 کلو میٹر رینج اور 12 کلو گرام وار ہیڈ کے ساتھ "رعد 3" خودکش ڈرون اور 20 کلو میٹر رینج اور 1کلو گرام وار ہیڈ والے"صاعقہ" خودکش ڈرون شامل ہیں۔
اسی طرح ان مشقوں میں 5 کلو میٹر آپریشنل رینج کے اینٹی آرمر، اینٹی پرسنل اور اینٹی فورٹیفیکیشن پے لوڈ لے جانے کی صلاحیت کے حامل چھوٹۓ ڈرون صابر کی بھی رونمائی کی گئی ہے۔ 19ویں پیامبر (ص) مشق کے پہلے مرحلے میں، انقلابی فورس نے 20 کلومیٹر اور 20 منٹ تک پرواز کی صلاحیت کے جدید ترین خودکش ڈرون "رضوان" کی بھی رونمائی کی۔ یہ ڈرونز آسانی اور تیزی سے منتقل اور تعینات کیے جا سکتے ہیں، جس سے زمینی فورس کی طرف سے پیچیدہ پہاڑی علاقوں میں دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کے لیے کاروائی میں سرعت کا عنصر مزید بڑھ جائیگا۔ یہ جدید سازوسامان ممکن بناتا ہے کہ یہ ہتھیار لانچ ہونے کے بعد آپٹیکل اور تھرمل سسٹم کے ذریعے ہدف کی طرف پرواز کرتے ہوئے فضا میں گشت کرتے ہیں اور ہدف کو تلاشکرنیکے بعد اس کا خاتمہ کر دیتے ہیں۔
یہ زمینی لڑائی، خاص طور پر دشمن کی طرف سے لگائی گئی گھات کیخلاف موثر ہونیکے ساتھ ساتھ اپنے چھوٹے سائز اور پورٹیبلٹی کی وجہ سے زمینی افواج کے لیے موزوں ہتھیار ہیں۔ اس قسم کے ہتھیاروں کا استعمال، خاص طور پر حالیہ جنگوں کے دوران اور مختلف قسم کی بکتر بند گاڑیوں، بڑے پیمانے پر فورسز، اور یہاں تک کہ فائر سپورٹ ہتھیاروں جیسے توپ خانے اور دفاعی نظام کو نشانہ بنانے کی ان کی صلاحیت زیادہ سے زیادہ بڑھتا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے زمینی لڑائی کی مساوات ماضی کے مقابلے میں نمایاں طور پر تبدیل ہو گئی ہے اور خودکش ڈرون میدان جنگ میں ایک اہم ہتھیار بن گئے ہیں۔ ایران کی زمینی افواج نے ڈرون ٹیکنالوجی بالخصوص خودکش گشتی ڈرونز، FPVs اور ٹیکٹیکل جاسوسی ڈرونز کو مورد توجہ قرار دے رکھا ہے، تاکہ کسی بھی حملے کے خلاف رسپانس فورسز دشمن اہداف کی نگرانی کرتے ہوئے چوکنی رہیں اور کم سے کم وقت میں ان کو نشانہ بنا سکیں اور تباہ کر سکیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کلو میٹر کے ساتھ کی طرف
پڑھیں:
رانا ثناء اللہ نے تحریک انصاف کے 5 اگست احتجاج کو کامیاب قرار دے دیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 اگست ۔2025 ) رانا ثناء اللہ نے تحریک انصاف کے 5 اگست احتجاج کو کامیاب قرار دے دیا، کہا کئی دنوں سے بات کی جا رہی تھی کہ 5 اگست کو تحریک کا عروج ہو گا، تحریک کی جو شکل سامنے آئی اسی کی امید تھی۔(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے پاکستان آکر سیاست کرنا چاہتے ہیں، رہائی کی تحریک کو لیڈ کرنا چاہتے ہیں تو پھر گرفتاری ان کے لئے بڑی ضروری ہے، وہ گرفتار ہوں گے تو لیڈر بنیں گے.
نجی ٹی وی سے گفتگو میںرانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کے بیٹوں کو ویزے دیئے جائیں گے اگر تو وہ والد سے صرف ملاقات کرنے آئیں تو ان کی ملاقات کی بھی کروائی جائے گی اور سیکیورٹی بھی دی جائے گی، بحفاظت جب تک وہ واپس جانا چاہیں تو جا سکتے ہیں لیکن اگر وہ یہاں آکر سیاست کرنا چاہتے ہیں اور انہوں نے تحریک کو لیڈ کرنا ہے تو پھر انہیں گرفتار کرنا اس بھی لیے ضروری ہے کہ پھر وہ لیڈر بنیں اور عمران خان کی پارٹی کو لیڈ کریں. رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر وہ یہاں آکر پارٹی کو لیڈ کرتے ہیں تو یقینا اس سے پارٹی کو ایک چہرہ ملے گا یہی اعتراض ہم پر اور پیپلز پارٹی پر کیا کرتے تھے کہ وہاں مورروثی سیاست ہو رہی ہے تاہم اس کی اپنی ایک ویلیو ہے جس کی اب ان کو بھی ضرورت بھی پیش آگئی ہے اور اس کا انکار نہیں کیا جا سکتا. وزیر اعظم کے سیاسی مشیر کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو سیاست کرنی چاہیے، پولیٹیکل پارٹیز اور لیڈر شپ کےساتھ بیٹھنا چاہیے انہیں ایسا نہیں کہنا چاہیے کہ ہم صرف اسٹیبلیشمنٹ سے ہی بات کریں گے، سیاست دانوں سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی، راستہ جو بھی نکلنا ہے ِادھر سے ہی نکلنا ہے، حالات اور معاملات کو اگر ٹھیک ہونا ہے تو پولیٹیکل پارٹیز اور فورسز نے ہی کرنے ہیں، کوئی اگر یہ کہے کہ باقی سب کو نہیں چھوڑوں گا یا میں ختم کر دوں گا، تو ایسا نہیں ہو سکے گا.