پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق لاہور سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی کی پرواز پی کے 203 کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، ایئربس طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرایا۔
کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی اور طیارے کو کپتان نے بحفاظت لینڈ کرایا۔
طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے، پی آئی اے انجینئرنگ ٹیم کراچی سے پی کے 304 کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ روانہ کی جائے گی۔
زرائع کے مطابق انجینئرز کی ٹیم طیارے کی بورو اسکوپک انسپکشن کرے گی، انسپکشن سے طیارے کے انجن کو ہونے والے نقصان کا اندازہ لگایا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی آئی اے
پڑھیں:
راولپنڈی: چکوال روڈ پر ٹرالر دکان میں گھس گیا، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی
راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان کے علاقے مندرہ چکوال روڈ پر ٹرالر بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دکان میں گھس گیا حادثے کے نتیجے میں ٹرالر سوار ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے حکام کے مطابق مندرہ چکوال روڈ پر ٹرالر اچانک بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوا اور مارکیٹ کے بنی دکان کے فرنٹ کو توڑتا ہوا اندر گھس گیا حادثے کے نتیجے میں ٹرالر سوار 28 سالہ اکبر محمود جاں سر پرشدید چوٹ لگنے سے دم توڑ گیا۔
حادثے میں تین افراد 26 سالہ کامران الطاف ،18 سالہ محمد عمر ،22 سالہ ثاقب نواز زخمی ہوگئے، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ڈیڈ باڈی سمیت اسپتال منتقل کردیا۔