مسافروں سے بھرا پی آئی اے کا طیارہ دوران پرواز پرندے سے ٹکرا گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔رپورٹ کے مطابق لاہور سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی کی پرواز پی کے 203 کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا،
ایئربس طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرایا۔کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی اور طیارے کو کپتان نے بحفاظت لینڈ کرایا۔طیارے میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے،
پی آئی اے انجینئرنگ ٹیم کراچی سے پی کے 304 کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ روانہ کی جائے گی۔ زرائع کے مطابق انجینئرز کی ٹیم طیارے کی بورو اسکوپک انسپکشن کرے گی، انسپکشن سے طیارے کے انجن کو ہونے والے نقصان کا اندازہ لگایا جائے گا۔
سوات بھی زلزلے سے لرزاٹھا، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پی ا ئی اے
پڑھیں:
لاہور: ڈیفنس میں دوست نے گھر میں گھس کر دوست کو قتل کر دیا
علامتی تصویر۔لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دوست نے گھر میں گھس کر اپنے دوست کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم گھر میں داخل ہوا اور اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر مقتول کے سر پر ہتھوڑے مارے اور پھر چاقو مار کر قتل کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے لاش کپڑوں میں لپیٹی اور کمرہ اندر سے لاک کیا تھا۔
پولیس کے مطابق دروازہ توڑ کر ملزم کو گرفتار کیا اور لاش برآمد کی گئی، مزید تفتیش جاری ہے۔