پی ٹی آئی کا رمضان کے بعد احتجاج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے رمضان کے بعد احتجاج اور سڑکوں پر آنے کا اعلان کر دیا۔
اڈیالہ جیل جانے سے روکنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمیں اڈیالہ جیل جانے سے روکنا قیدی کے حقوق کی خلاف ورزی ہے، ہمارے پاس انسداد دہشت گردی عدالت کا حکم نامہ موجود ہے، یہ توہین عدالت اور بنیادی حقوق کے بھی خلاف ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی کہا گیا ہے آپ رکیں، جانے کا نہیں بتایا گیا، کوئی کام بھی منصوبہ بندی کے بغیر نہیں کیا جاسکتا، اڈیالہ جیل میں جاری ٹرائلز کی لمبی تاریخیں ڈالی گئیں جس پر خدشات ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ جو ملک کو جوڑ سکتے تھے انہیں توڑا گیا، لوگوں نے ووٹ کاسٹ کیا، پہلے دھاندلی فریقین کرواتے تھے۔
پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا بانئ پی ٹی آئی کے تمام مقدمات 2 دن پہلے تعینات ججز کو دے دیے گئے، 2 دن پہلے تعینات ججز کو مقدمات دینا بھی منصوبہ بندی سے کیا گیا، اسلام آباد میں ججز کی تعیناتیاں بھی منصوبہ بندی سے کی گئیں، دھونس کا نظام چل رہا ہے یہ سب عوام کے سامنے ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا 26ویں ترمیم میں پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والوں کو نکالنے کا ایک طریقہ ہے، کچھ لوگوں کے جواب آگئے ہیں، ان لوگوں کو نکالنے کا بانئ پی ٹی آئی کا پیغام ملا ہے، ہم بانی سے ملنا چاہتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فواد چوہدری تحریک انصاف میں نہیں ہیں، شعیب شاہین اور فواد چوہدری کی لڑائی بنیادی انسانی طرز عمل کا معاملہ ہے، دونوں کی لڑائی سے متعلق ایف آئی آر بھی کٹنی چاہیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ نے پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی سابق پاکستانی کرکٹر رمیز راجہ کے مداح نکلے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈیموکریٹک سوشلسٹ ظہران ممدانی، جو حال ہی میں نیویارک سٹی کے میئر منتخب ہوئے ہیں، سابق پاکستانی کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ کے فین نکلے۔
نیویارک کے 34 سالہ نومنتخب میئر کی الیکشن مہم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے رمیز راجہ نے بھی ری شیئر کیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں ظہران اپنی ٹیم کو خطاب کرتے ہوئے رمیز راجہ کی مشہور لائن “To snatch defeat from the jaws of victory” دہراتے دکھائی دیتے ہیں۔
اس حوالے سے رمیز راجہ نے بھی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ پر مذکورہ ویڈیو ری شیئر کرتے ہوئے ظہران ممدانی کو مبارکباد دی۔ رمیز نے لکھا کہ بہت بہت مبارک ہو مسٹر ممدانی، کمنٹری کے شوقین ہونے کا شکریہ، آپ نے سیدھے بلے سے کھیل کر ان لوگوں کو بے نقاب کیا جو کرکٹ نہیں کھیلتے، آپ پر بہت فخر ہے۔