Daily Ausaf:
2025-11-05@00:59:06 GMT

120 ممالک کیلئے ویزا آن آرئیول کی سہولت کے حوالے سےاہم خبر

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

120 ممالک کیلئے ویزا آن آرئیول کی سہولت کے حوالے سے اہم خبر آگئی ، اب موبائل پر پی باآسانی ویزا حاصل کیا جا سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق 120 ممالک کیلئے ویزا آن آرئیول کی سہولت کیلئے موبائل ایپ لانچ کردی گئی ، پاک آئی ڈی ایپ سے باآسانی ویزا پراسس اور آن لائن اسٹیٹس چیک کیا جا سکے گا۔ایپ کے ذریعے پاکستان آن لائن ویزا سسٹم سے با آسانی ویزا حاصل کرسکیں گے ، نادرا نے پاک آئی ڈی ایپلی کیشن کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ایپلی کیشن کےذریعےبزنس اورٹورسٹ ویزا لےسکیں گے اور ایپلی کیشن میں فیس ریڈنگ، پاسپورٹ اور ڈاکومنٹ ریڈنگ کے فیچر بھی متعارف کرائے گی۔

یاد رہے گذشتہ سال حکومت نے 126 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کا اعلان کیا تھا، ذرائع کا کہنا تھا کہ 126 ممالک سے کاروبار،سیاحت کیلئے آنے والوں کی ویزا فری انٹری ہوگی۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ویزا رجیم میں بہت بڑی تبدیلی لیکر آرہےہیں، ویزا فیس نہ لئےجانیوالے ممالک کی تعداد اب 126ہوگئی ہے، دوست ممالک سے آنیوالے سرمایہ کاروں اور سیاحوں سے ویزا فیس نہیں لی جائے گی۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ممالک کی

پڑھیں:

سندھ حکومت کی خواتین کے لیے سہولت،پنک اسکوٹی پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع

سندھ حکومت کی جانب سے خواتین کے لیے پنک اسکوٹی فراہمی کے دوسرے مرحلے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت سندھ خواتین کو پنک اسکوٹیز کی فراہمی کا دوسرا مرحلہ جلد شروع کرنے جا رہی ہے۔ خواتین سے اپیل ہے کہ وہ ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں، تربیتی کورسز میں حصہ لیں اور پنک اسکوٹیز پروگرام کے دوسرے مرحلے میں رجسٹریشن کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے خواتین کو مفت ٹریننگ کے ساتھ ساتھ مفت لائسنس بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔ طالبات اور ملازمت پیشہ خواتین کو اسکوٹیز کی فراہمی کا مقصد ان کو روزمرہ کے سفری مسائل سے نجات دلانا ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پنک اسکوٹیز کے منصوبے کو عوام کی طرف سے غیر معمولی پذیرائی ملی۔جس میں درجنوں خواتین نے ڈرائیونگ سیکھی، لائسنس حاصل کیے اور اپنی روزمرہ مصروفیات کے لیے پنک اسکوٹیز کو اپنایا۔ حکومت سندھ چاہتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ خواتین اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور محفوظ، باوقار انداز میں اپنے تعلیمی و پیشہ ورانہ سفر کو جاری رکھیں۔ سینئر صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز بس سروس، پنک بس سروس، الیکٹرک بس سروس اور اب پنک اسکوٹیز جیسے منصوبوں کا مقصد شہریوں کو سستی، محفوظ اور باوقار سفری سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ خواتین کو سماجی اور معاشی طور پر مضبوط بنانا صرف ایک حکومتی منصوبہ نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی سیاسی اور انسانی فلسفے کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریاتی سفر کا مرکزی ستون ہے، یہ مشن شہید بینظیر بھٹو کے اس وژن کا تسلسل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کینیڈا میں بھارتی شہریوں کے عارضی ویزوں کی اجتماعی منسوخی پر غور
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد میں سموگ کے تدارک و ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے اہم اجلاس
  • سپریم کورٹ بار: نو منتخب اور رخصت ہونے والی کابینہ کی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات
  • سندھ حکومت کی خواتین کے لیے سہولت،پنک اسکوٹی پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع
  • چین کا مزید ممالک کے لیے ویزا فری سہولت میں توسیع کا اعلان
  • ای چالان: کراچی میں نافذ ٹریکس نظام کو کہاں تک توسیع دی جائے گی؟
  • پاکستان کینو اور مالٹے کی پیداوار اور برآمد کرنے والے 10 بڑے ممالک میں شامل
  • آصف زرداری شطرنج کے بڑے کھلاڑی،27ویں ترمیم باآسانی پاس ہوجائیگی، فیصل وائوڈا
  • امریکا، برطانیہ اور نا ہی آسٹریلیا! دنیا کا سب سے مہنگا سیاحتی ویزا کس ملک کا ہے؟
  • ٹرمپ کی 2026 ء کیلیے تارکین وطن کو ویزا دینے کی حد مقرر