جنوبی وزیرستان :سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 30خوارج جہنم واصل
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
راولپنڈی:سکیورٹی فورسزنے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 30خوارج کو جہنم واصل کردیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسزنے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خفیہ اطلاعات کی بنیادپرآپریشن کیااس دوران 30خوارج کو جہنم واصل کردیاگیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کوئٹہ، سکیورٹی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کا دستی بم حملہ
پولیس کے مطابق مغربی بائی پاس کے قریب سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دو دھماکے ہوئے، جن میں نامعلوم افراد نے ہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دستی بم حملے ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس کے قریب سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دو دھماکے ہوئے، جن میں نامعلوم افراد نے ہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار ہو گئے۔ ترجمان کوئٹہ پولیس کے مطابق ایف سی چیک پوسٹ پر یو بی جی ایل گیس گرنیڈ حملہ کیا گیا، تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ سکیورٹی فورسز نے واقعہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور مزید تفتیش کے لیے سی ٹی ڈی پولیس متحرک ہے۔ پولیس نے علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے اضافی نفری بھی تعینات کر دی ہے۔