بارکھان:7 مسافروں کو بس سے اتار کر قتل کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
بارکھان کے علاقے رڑکن میں مسلح افراد نے بس کے 7 مسافروں کو اتار کر قتل کردیا۔
اسسٹنٹ کمشنر بارکھان خادم حسین کے مطابق بس کے 7 مسافروں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔
مقتولین کی لاشیں رکنی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، جبکہ لیویز اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر بارکھان کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے فیصل آباد جارہی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ضلع کرم میں قیام امن کیلئے انتظامی افسران کی عمائدین سے ملاقات
معاہدے پر مزید عملدرآمد کے سلسلے میں دونوں فریقوں نے ہتھیاروں کی رضاکارانہ واپسی کا عمل فوری طور پر شروع کرنے کا یقین دلایا۔ اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع کرم میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کیلئے جنرل آفیسر کمانڈنگ نائن ڈیو کوہاٹ میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی، کمشنر کوہاٹ مُعتصم بااللہ شاہ اور ڈی آئی جی کوہاٹ عباس مجید مروت نے ضلع کرم کے علاقے پارا چنار میں ڈپٹی کمشنر کرم، ضلعی پولیس افسر کرم اور گرینڈ جرگہ کے ہمراہ مقامی عمائدین سے تفصیلی بات چیت کی، جس میں فریقین نے کوہاٹ امن معاہدے کی تکمیل میں اپنی قومی ذمہ داریاں پوری کرنے کا یقین دلایا اور ایک ہزار کے لگ بھگ مورچے مسمار کرنے پر تمام حکومتی اداروں کا شُکریہ ادا کیا۔
معاہدے پر مزید عملدرآمد کے سلسلے میں دونوں فریقوں نے ہتھیاروں کی رضاکارانہ واپسی کا عمل فوری طور پر شروع کرنے کا یقین دلایا، ضلع میں جاری دیگر سماجی اور ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے کمشنر کوہاٹ اور ضلعی محکموں کا جائزہ اجلاس اور مختلف علاقوں کے دورے جاری رہیں گے، توقع ہے کہ ضلع کرم میں مجموعی امن کی حالت مزید بہتر ہو کر معمولات زندگی مکمل طور پر بحال ہو جائیں گے۔