ماتلی (نمائندہ جسارت ) ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسبِ اعلیٰ بدین، سید محمد سجاد حیدر شاہ کی جانب سے گورنمنٹ ہائی اسکول ماتلی میں “مسائل کے حل اور انصاف کو یقینی بنانے میں صوبائی محتسب کا کردار” کے عنوان سے آگاہی سیمینار-کم-سیشن منعقد کیا گیا سیمینار میں سینئر ہیڈ ماسٹر، ہیڈ ماسٹر، اسکول کے اساتذہ، گرلز اسکول کی ہیڈ مسٹریس، لیڈی ٹیچرز، میٹرک کلاس کے سینئر طلبہ اور اسسٹنٹ رجسٹرار صوبائی محتسبِ اعلیٰ بدین، رضا محمد نے بھی شرکت کی آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر صوبائی محتسبِ اعلیٰ بدین، سید محمد سجاد حیدر شاہ نے محتسب آفس کی کارکردگی پر تفصیلی اور گہری معلومات فراہم کیں۔ شکایات درج کروا نے اور ان کے ازالے کے طریقہ کار کو بھی وضاحت سے بیان کیا گیا۔ سیمینار سوال و جواب سیشن میں تبدیل ہو گیا، جس میں طلبہ نے بڑی دلچسپی سے حصہ لیا اختتامی تقریر میں ریجنل ڈائریکٹر نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ سیمینار میں حاصل کردہ معلومات اپنے ساتھیوں اور دیگر لوگوں تک پہنچائیں تاکہ آگاہی بڑھے اور سرکاری محکموں اور شہری اداروں میں بدانتظامی کے خلاف ریلیف حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ریجنل ڈائریکٹر

پڑھیں:

ایئرپورٹس پر تیز ترین امیگریشن کے لیے ای گیٹس لگانے کے منصوبے کا آغاز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایئرپورٹس پر مسافروں کی تیز ترین امیگریشن کے لیے ای گیٹس منصوبے کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹرز کراچی میں آج جرمن کمپنی M2P کنسلٹنگ کے مقامی و غیر ملکی ماہرین نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ہوائی اڈوں پر ای گیٹس کی منصوبہ بندی، ڈیزائن اور تنصیب کے منصوبے کا باقاعدہ آغاز کیا۔

معاہدے پر دستخط سے قبل منصوبے کی تکنیکی و عملی تفصیلات پر بات چیت ہوئی، جس کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹس صادق الرحمان اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈیولپمنٹ سمعیر سعید نے کی۔

اس کے بعد معاہدہ پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، معاہدے پر کرسٹوف موسٹرٹ، مینیجنگ پارٹنر M2P کنسلٹنگ اور کاشف شاہ جیلانی، ڈائریکٹر انجینیئرنگ سروسز نے دستخط کیے۔

پلاننگ، ڈیزائن، تنصیب اور عملدرآمد سمیت پورا منصوبہ 24 ماہ میں مکمل ہوگا۔ M2P کنسلٹنٹس عملدرآمد کے دوران تکنیکی رہنمائی اور ٹینڈرنگ مرحلہ کے بعد منتخب کمپنی کی نگرانی کریں گے۔

تقریب میں ای گیٹس کو ICAO اور مقامی ایجنسیوں کے نظاموں سے جوڑنے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ یہ نظام سیکیورٹی، خودکار چیکنگ، اور عملے پر انحصار میں کمی لا کر مسافروں کے لیے سفر کو سہل اور مؤثر بنائےگا۔

لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر سروے مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سروے کل سے شروع ہوگا۔

اس موقع پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے سینیئر افسران، بشمول پلاننگ، ڈیولپمنٹ اور انجینیئرنگ سروسز کے ڈائریکٹرز موجود تھے۔
مزید پڑھیں:غیر مسلم آبادی والے ملک میں اسلامی تدفین کا قانون نافذ

متعلقہ مضامین

  • معاشی خود انحصاری کیلئے سنجیدہ اور دیرپا اقدامات کی ضرورت :احسن اقبال
  • ملتان، رہبرمعظم کی سالگرہ کی مناسبت سے المصطفیٰ ہائوس میں نشست کا اہتمام، کیک بھی کاٹا گیا 
  • این ڈی ایم اے کی جانب سے خطرات کی پیشگی آگاہی کے ذریعے رپورٹنگ کو موئثر بنانے کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد
  • پاراچنار، مجلس علمائے اہلبیتؑ کے زیراہتمام سیمینار
  • پاراچنار، مجلس علمائے اہلبیتؑ کے زیراہتمام امن سیمینار کا انعقاد
  • بیجنگ میں خصوصی پروگرام “شی جن پھنگ کی اقتصادی سوچ  کا مطالعہ ” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد 
  • سینٹر فار انٹرنیشنل سٹریٹجک سٹڈیز کے زیر اہتمام 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا خطاب
  • ایئرپورٹس پر تیز ترین امیگریشن کے لیے ای گیٹس لگانے کے منصوبے کا آغاز
  • ایئرپورٹس پر تیز ترین امیگریشن کے لیے ای گیٹس لگانے کے منصوبے کا باقاعدہ آغاز
  • زلزلہ کی پیش گوئی کرنا ممکن نہیں ، ڈائریکٹر زلزلہ پیما مرکز