سنجھورو(نمائندہ جسارت)سنجھورو شہرمیں موبائل فون کے تکرار پر شیخ اور کھورکھانی برادری کے درمیان جھگڑا اسلحہ کا آزادانہ استمعال گولیاں لگنے سے شیخ اور کھورکھانی کے 2 افراد جبکہ مجموعی طور پر 11افراد زخمی شہر میں خوف کی صورتحال۔ تفصیلات کے مطابق سنجھورو میں واب پلازہ کے پاس شیخ برادری میں موبائل فون کے تکرار جاری تھا کہ شیخ برادری کے ایک فریق کی جانب سے کھورکھانی برادری سے تعلق رکھنا والا نوجوان جام خان کھورکھانی آیا تو جھگڑا شدت اختیار کرگیا جس کے بعد کھورکھانی اور شیخ برادری میں جھگڑا شروع ہوگیا دونوں جانب سے اسلحہ کا آزادانہ استمعال کیا گیا اور ایک دوسرے پر سیدھی فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے سنجھورو شہر میں خوف کی صورتحال پیدا ہوگئی اور شہر مکمل بندہوگیا دونوں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر سیدھی فائرنگ کی وجہ ندیم شیخ اور شاہد کھورکھانی جن کو گولیاں لگی ہیں جبکہ دیگر زخمیوں میں گلاب کھورکھانی،جام کھورکھانی،راجاکھورکھانی،عمرانشیخ، حنیف شیخ، محمود شیخ ،ماجد شیخ، مختارشیخ اورالطاف شیخ شامل ہیں جن کو فوری طبی امداد کے لیے تعلقہ اسپتال سنجھورو لایا گیا جہاں طبی امداد کے بعد سانگھڑ نوابشاہ اور حیدرآباد ریفرکردیا گیا جبکہ اس واقعے کی وجہ سے شہر میں خوف کی فضا پائی جاتی ہے ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شیخ اور

پڑھیں:

بہاولپور بورڈ؛ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی طالبہ کی میٹرک میں شاندار کامیابی

بہاولپور بورڈ کے میٹرک امتحانات میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی طالبہ نے شان دار رزلٹ حاصل کرتے ہوئے اپنے اساتذہ اور والدین کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

صادق آباد سٹی کی رہائشی اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی ہونہار طالبہ بھارتی کنا رام نے اس قول کو سچ کر دکھایا ہے کہ ارادے مضبوط ہوں تو راستے خودبخود بنتے چلے جاتے ہیں ۔ بہاولپور تعلیمی بورڈ کے میٹرک امتحانات میں بھارتی نے 1100 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن اپنے نام کی اور اپنے والدین سمیت پوری برادری اور علاقے کا نام روشن کر دیا۔

بھارتی کے والد پیشے کے لحاظ سے جوتے پالش کرتے ہیں، مگر ان کا خواب بڑا تھا ۔ وہ اپنی بیٹی کو پڑھا لکھا کر ایک مقام پر دیکھنا چاہتے تھے۔ دن رات کی محنت، مشقت اور قربانیوں سے انہوں نے یہ خواب پورا کیا۔ اپنی محدود آمدن کے باوجود انہوں نے بھارتی کو تعلیم سے دور نہ ہونے دیا اور آج ان کی بیٹی کی کامیابی ان کے لیے سب سے بڑا انعام ہے۔

بھارتی کا کہنا ہے کہ اُسے بچپن سے ہی پڑھنے لکھنے کا شوق تھا اور اس نے تعلیم کو اپنی منزل بنا لیا۔ اُس کی محنت، لگن اور استقامت نے وہ کر دکھایا جو شاید بہت سے وسائل رکھنے والے بھی نہ کر پائیں۔

بھارتی نے کہا میری کامیابی والدین کی دعاؤں اور قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ میرا خواب ہے کہ آگے چل کر ملک و قوم کا نام روشن کروں۔

طالبہ کی کامیابی کے موقع پر اس کے بھائیوں نے بھنگڑے ڈال کر اپنی بہن کو خراج تحسین پیش کیا جب کہ پورے محلے اور برادری میں جشن کا سماں ہے۔

بھارتی کی شاندار کامیابی پر صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کنا رام نے اپنی کمیونٹی اور صوبے کا نام روشن کیا ہے۔ پنجاب حکومت وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق اقلیتی برادری کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کر رہی ہے اور بھارتی کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر موقع دیا جائے تو ہمارے نوجوان کسی سے کم نہیں۔

یہ کامیابی صرف ایک طالبہ کی نہیں، بلکہ امید کا وہ چراغ ہے جو سیکڑوں وسائل سے محروم بچوں کے دلوں کو بھی جلا بخشتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فلسطینی مغربی کنارے کا الحاق غیر قانونی، عالمی برادری اسرائیل کو جواب دہ ٹھہرائے: پاکستان
  • رحیم یار خان میں ہندو برادری کے 3 افراد اغوا، ڈی پی او کا نوٹس، بازیابی کے لیے کارروائیاں جاری
  • شہریوں کیلئے بہترین سہولت، نادرا نے بڑا اعلان کردیا
  • پاکستان امریکی کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش منزل ہے، اسحاق ڈار
  • موبائل فونز پر ٹیکسز
  • مغربی کنارے کا الحاق غیر قانونی، عالمی برادری اسرائیل کو جواب دہ ٹھہرائے: پاکستان
  • بہاولپور بورڈ؛ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی طالبہ کی میٹرک میں شاندار کامیابی
  • عالمی برادری فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے کوششیں کرے، سلامتی کونسل میں اسحاق ڈار کا صدارتی خطبہ
  • فیصل آباد: شہریوں کے فنگر پرنٹ چوری کرکے بینک اکاؤنٹ کھلوانے والا گروہ گرفتار