پہلے سے بہتر ، دو دن پریکٹس کی، ذاتی طور پر مطمئن ہوں،حارث رئوف
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
کراچی (اسپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف کا کہنا ہے پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں،دو دن پریکٹس کی، ذاتی طور پر مطمئن ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث رئوف نے کہا کہ دو دن پریکٹس کی ہے، ذاتی طور پر مطمئن ہوں باقی جو مینجمنٹ کا فیصلہ ہو گا، ہمارے پاس صرف ایک اسپنر نہیں ہے، ہم خوشدل کو بھی استعمال کرتے ہیں، جس کا دن اچھا ہوگا وہ پرفارم کرے گا۔حارث رئوف کا مزید کہنا تھا کہ کوہلی کے ساتھ جو بات ہوئی وہ تفریح میں ہوئی، کوہلی سے اچھی دوستی ہے اس سے اسی طرح بات کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حارث رئوف
پڑھیں:
معیشت بہتر ہوتے ہی ٹیکس شرح‘ بجلی گیس کی قیمت کم کریں گے: احسن اقبال
نارووال (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جس جذبے سے ہماری افواج دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ دے رہی ہیں، ملکی معاشی بہتری کے لیے کردار ادا نہ کیا تویہ فورسز کی قربانیوں کے صلے میں ان سے زیادتی ہوگی۔ احسن اقبال نے نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ ملک میں بجلی، گیس اور توانائی کے بحران پر قابو پائیں۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ معشیت بہتر ہوتے ہی بجلی کے شعبے میں نرخوں میں کمی کو ممکن بنائیں گے، گیس کی قیمتیں بھی کم کرنا ہوں گی۔ ساتھ ہی وزیراعظم اور حکومت کی خواہش ہے کہ ٹیکسوں کی شرح میں کمی لائیں، تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ ٹیکس چوری کے خلاف ہم سب کو مل کر جہاد کرنا ہوگا۔ اگر ٹیکس چوری نہیں رکے گی تو تنخواہ دار طبقے پر مزید بوجھ بڑھے گا۔ ٹیکس کے بغیر حکومت ترقیاتی کام نہیں کر سکتی، حکومت کے پاس پیسے چھاپنے کی کوئی مشین نہیں ہوتی۔