منی لانڈرنگ کیس میں پیشرفت، مونس الہٰی کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز

لاہور: عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق مونس الہٰی کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں 20 فروری کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو طلب کر لیا۔

لاہور کی خصوصی عدالت نے ملزم پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما مونس الہٰی کی جائیدادیں منجمد کرنے کے دورانیے میں بھی توسیع کردی جبکہ دیگر 8 ملزمان کی جائیدادیں بھی منجمد رہیں گی۔

خصوصی عدالت نے مقدمے میں مونس الہٰی کے شریک ملزم جبران کی گرفتاری سے متعلق بھی رپورٹ طلب کر لی، خصوصی عدالت میں ایف آئی اے میں درج کیے گئے منی لانڈرنگ کیس پر مزید سماعت کل 20 فروری کو ہو گی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کی گرفتاری سے متعلق منی لانڈرنگ کیس مونس الہ ی کی خصوصی عدالت رپورٹ طلب عدالت نے

پڑھیں:

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ایک ہی طرز کے مبینہ پولیس مقابلوں پر سوالات اٹھادیے

لاہور ہائیکورٹ میں سی سی ڈی کی جانب سے مبینہ پولیس مقابلے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس مس عالیہ نیلم  نے فرحت بی بی کی درخواست پر سماعت کی، عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب عدالت میں پیش ہوئے۔ 

وکیل درخواست گزار  نے کہا کہ غضنفر حسن کو پولیس مقابلے میں مارا گیا، چیف جسٹس مس عالیہ نیلم  نے کہا کہ دیکھتے ہیں آئی جی پنجاب کی رپورٹ کیا کہتی ہے؟

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سی سی ڈی کے آنے کے بعد ایک ہی طرز کے پولیس مقابلے ہورہی ہیں، درخواست گزار کا ایک بیٹا تو مارا گیا دوسرے کے تحفظ کے لیے آئے ہیں۔

چیف جسٹس مس عالیہ نیلم  نے کہا کہ وکیل صاحب عدالت میں جذباتی باتیں نہیں ہوتیں،  ریکوری کے بعد ملزم کو لیجاتے ہوئے گاڑی پنکچر ہوئی تو ساتھیوں نے حملہ کردیا، یہ پولیس کی رپورٹ ہے، آئی جی کو اس لیے بلایا گیا کہ ایس ایچ او عدالت کو مطمئن نہ کر سکا، اب جب رپورٹ آئی ہے تو سارا کیس مختلف نکلا۔

چیف جسٹس نے آئی جی سے مکالمہ  کیا کہ فائرنگ اگر گاڑی پر ہورہی ہے تو فائر سیدھا ملزم کو لگتا ہے، نہ گاڑی پر نہ کانسٹیبل کو لگتا ہے اس لیے آپ کو بلایا گیا، اب آپ نے جو رپورٹ پیش کی ہے تو حقائق مختلف ہیں، ایک ،ایک دن میں 50 ,50 درخواستیں آرہی ہیں کہ جعلی مقابلے ہورہے ہیں۔

چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے آئی جی کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا اور  آئی جی پنجاب کو سی سی ڈی کے پولیس مقابلوں کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی۔

چیف جسٹس مس عالیہ نیلم  نے کہا کہ  اس وقت سی سی ڈی کے پولیس مقابلوں کی جو لہر چل رہی ہے اس کا جائزہ لیں، مبینہ پولیس مقابلوں کے خلاف ایک ایک روز میں 50 درخواستیں ا رہی ہیں، پولیس افسران کے ساتھ بیٹھ کر اس کا جائزہ لیں تاکہ آئندہ جعلی پولیس مقابلے سامنے نہ آئیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کو گندم کی قیمتیں مقرر کرنے سے متعلق بنائے گئے قانون پر عملدرآمد کا حکم
  • لاہورہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو گندم کی قمیتیں مقررکرنے سے متعلق قانون پرعملدرآمد کا حکم
  • ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت
  • پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے وارنٹ گرفتاری جاری، بانی پی ٹی آئی بھی طلب
  • پولیس حملہ کیس میں عمران خان طلب، شبلی فراز کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • پی آئی اے کے برطانیہ فلائٹ آپریشن کی تیاریوں اور انتظامات سے متعلق اہم پیشرفت
  • عمرایوب کے اکتوبر 2024 کے احتجاج سے متعلق مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری
  • حمیرا اصغر کی لاش ملنے سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت
  • مبینہ جعلی پولیس مقابلوں کیخلاف روزانہ درجنوں درخواستیں آرہی ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
  • چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ایک ہی طرز کے مبینہ پولیس مقابلوں پر سوالات اٹھادیے