رمضان المبارک میں چینی کس قیمت پر ملے گی؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
رمضان المبارک میں چاروں صوبوں میں سبسڈائز چینی سے متعلق ہونے والے اجلاس میں فارمولا طے پا گیا۔
سیکریٹری فوڈ خیبر پختون خوا نے ملز کو سبسڈائز چینی کا مراسلہ نہ ملنے کا شکوہ کیا ہے۔
اس حوالے سے ہونے والے اجلاس کے میٹنگ منٹس کے مطابق رمضان المبارک میں چینی پر 20 روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، رمضان المبارک میں فی کلو چینی 130 روپے میں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میٹنگ منٹس کے مطابق چاروں صوبوں میں چینی 130 روپے فی کلو دی جائے گی، رمضان المبارک میں چینی سستے ماڈل بازاروں میں فروخت کی جائے گی جبکہ چھوٹے بڑے اسٹورز پر سبسڈائز چینی ڈی سی کاؤنٹر پر فراہم کی جائے گی۔
رمضان المبارک میں 1 اور 2 کلو چینی کے بیگز فروخت کیے جائیں گے، شناختی کارڈ پر فی شہری زیادہ سے زیادہ 5 کلو چینی خرید سکے گا۔
سبسڈائز چینی کی فروخت رمضان سے 3 روز قبل شروع کی جائے گی اور 27 رمضان تک چینی کی فروخت جاری رکھی جائے گی۔
میٹنگ منٹس کے مطابق چاروں صوبوں میں چینی کی تقسیم کے فوکل پرسن کی ذمے داری کین کمشنر کے سپرد کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: رمضان المبارک میں سبسڈائز چینی میں چینی جائے گی
پڑھیں:
پٹرول 2.43، ڈیزل 3.02، مٹی کا تیل 3.43 روپے لٹر مہنگا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ +نمائندہ خصوصی + اپنے سٹاف رپورٹر سے) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں دو روپے 43 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں تین روپے 02 پیسے لٹر اضافہ ہو گیا۔ اضافے کے بعد پٹرول 265 روپے 45 پیسے اور ڈیزل 278 روپے 44 پیسے لٹر ہو گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گیا۔ ادھر اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے 89 پیسے فی کلو کمی کر دی۔ گیارہ اعشاریہ 8 کلو کا گھریلو سلنڈر 69 روپے 44 پیسے مزید سستا ہوگیا۔ ایل پی جی کے گیارہ اعشاریہ 8 کلو سلنڈر کی نئی قیمت دو ہزار 378 روپے 89 پیسے ہوگئی ہے۔ ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے 89 پیسے کمی سے نئی فی کلو قیمت 201روپے 60 پیسے مقرر کی گئی ہے۔مٹی کا تیل تین روپے 34 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل ایک روپیہ 22 پیسے مہنگا ہو گیا۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 185 روپے 05 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 163 روپے 98 پیسے لٹر مقرر کی گئی ہے۔