چیمپئینز ٹرافی؛ کیا فخر زمان بھی انجرڈ ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان نیوزی لیںڈ کیخلاف افتتاحی میچ کے پہلے ہی اوور میں زخمی ہوگئے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے چیمپئینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں فخر زمان دوران فیلڈنگ باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کرتے ہوئے گر گئے اور زخمی ہوکر میدان باہر چلے گئے۔
فخر زمان کی جگہ کامران غلام فیلڈنگ کیلئے میدان پر موجود ہیں تاہم اوپنر کی انجری سے متعلق تاحال بورڈ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
مزید پڑھیں: سابق کپتان نے موجودہ نسل کے کرکٹر کو "برگر بچے" قرار دیدیا، ویڈیو وائرل
فیلڈنگ کے بعد فخر زمان کو باؤنڈری لائن پر بیٹھے دیکھا گیا تھا، بعدازاں میڈیکل ٹیم نے انکی خیریت دریافت کی۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شارلٹس ول اوپن اسکواش ٹورنامنٹ ،نور زمان کی سیمی فائنل میں رسائی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن(اسپورٹس ڈیسک)امریکا میں جاری شارلٹس ول اوپن سکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان کے نور زمان سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔کوارٹر فائنل میں نور زمان نے تھرڈ سیڈ مصر کے یحیی الناصاوانی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔نور زمان نے کوارٹر فائنل میچ صرف 35 منٹ میں تین صفر سے جیتا۔پاکستانی کھلاڑی کی کامیابی کا اسکور 11-9، 11-9 اور 11-9 رہا۔