ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے چھاپہ مار کارروائی میں جعلی دستاویزات کی تیاری میں ملوث ملزم کو کراچی سےگرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی امریکی قونصلیٹ کراچی کی شکایت پر عمل میں لائی گئی تھی، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے شہری کو جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی بڑی کارروائی، 8 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

گرفتار ملزم ویزا کنسلٹینسی سے وابستہ ہے، جس کی شناخت محمد مشتاق راجپوت کے نام سے ہوئی ہے، جسے چھاپہ مار کارروائی میں کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے بھاری رقوم وصول کر کے متاثرہ کو جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں: امریکی وفد کی پاکستان آمد، سرمایہ کاری کے کئی معاہدوں پر دستخط

متاثرہ شہری نے پوچھ گچھ پر انکشاف کیا کہ محمد مشتاق نامی ایجنٹ نے اس کو مذکورہ دستاویزات فراہم کی تھیں، ملزم نے شہری سے اس جعلسازی کے عوض 2 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔

امریکی حکام نے مذکورہ جعلی ایجنٹ کے خلاف تحریری شکایت درج کرائی، جس پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اپوائنٹمنٹ لیٹر امریکی حکام ایجنٹ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل جعلسازی جعلی ایجنٹ چھاپہ مار کارروائی گرفتار ملزم محمد مشتاق محمد مشتاق راجپوت ویزا کنسلٹینسی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکی حکام ایجنٹ ایف ا ئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل جعلی ایجنٹ چھاپہ مار کارروائی گرفتار ملزم محمد مشتاق محمد مشتاق راجپوت ویزا کنسلٹینسی محمد مشتاق

پڑھیں:

منشیات سمگلنگ، امریکی عدالت نے پاکستانی تاجر کو 16 برس کی سزا سنا دی

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ کی عدالت نے پاکستانی تاجر محمد آصف حفیظ کو منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں 16 برس قید کی سزا سنا دی۔
نجی ٹی وی جیو نیوزنے غیر ملکی میڈیا کے  حوالے سے    بتایاکہ      امریکہ کی عدالت نے پاکستانی تاجر محمد آصف حفیظ کو 2 الزامات میں سزا سنائی، محمد آصف حفیظ کو اگست 2017 میں لندن سے گرفتار کیا گیا تھا، انہیں 3 برس قبل امریکا منتقل کیا گیا۔
محمد آصف حفیظ کی حراست میں رکھے جانے کی مدت بھی سزا میں شمار ہو گی، محمد آصف حفیظ سزا 2033 میں ختم ہو گی۔
امریکی عدالت نے آصف حفیظ کے منشیات کی اسمگلنگ سے منسلک اثاثے بھی ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔

بغیر گھی اور تیل کے بکرے/ گائے کا مزیدار گوشت بنانے کا طریقہ جانیں؟

مزید :

متعلقہ مضامین

  • موبائل مارکیٹس میں جعلی سمارٹ فونز کی فروخت کا انکشاف
  • کلفٹن پولیس کی بروقت کارروائی، 72 گھنٹوں میں اغوا کی گئی بچی بازیاب، رکشا ڈرائیور گرفتار
  • کراچی؛  بچوں کے اغوا میں ملوث میاں بیوی گرفتار، 2 مغوی لڑکیاں بازیاب
  • اوتھل پولیس نے ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا
  • ڈیفنس میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون
  • ریلوے پولیس نے لانڈھی سے 10سالہ بچی کوبازیاب کرالیا
  • منشیات سمگلنگ، امریکی عدالت نے پاکستانی تاجر کو 16 برس کی سزا سنا دی
  • حافظ آباد: شوہر کے سامنے خاتون کے گینگ ریپ میں ملوث تیسرا ملزم بھی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، ساؤتھ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی، ریلوے پولیس کی لانڈھی میں کامیاب کارروائی، مغوی بچی بازیاب