یوکرین برائے فروخت نہیں،امریکہ کومعدنیات دینے سے انکار، : صدر زیلینسکی کا ٹرمپ کو جواب
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
یوکرین برائے فروخت نہیں،امریکہ کومعدنیات دینے سے انکار، : صدر زیلینسکی کا ٹرمپ کو جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز
کیف(سب نیوز )یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے امریکی صدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت روس کی جانب سے بہت غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ غلط معلومات کی دنیا میں رہ رہے ہیں۔صدر زیلینسکی کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ٹرمپ کہہ چکے ہیں کہ 2019 میں پانچ برس کے لیے منتخب ہونے والے یوکرینی صدر کی اپروول ریٹنگ چار فیصد تک گر چکی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی انھیں بطور یوکرین کے سربراہ ہٹانا بھی چاہے تب بھی ایسا نہیں ہو سکتا کیونکہ ابھی بھی ان کی اپروول ریٹنگ زیادہ ہے۔انھوں نے یہاں ایک سروے کا بھی حوالہ دیا جس کے مطابق 58 فیصد یوکرینی عوام اب بھی ان پر اعتماد کرتے ہیں۔
نیوز کانفرنس کے دوران صدر زیلینسکی سے امریکی صدر کی ایک تجویز سے متعلق بھی سوال کیا گیا جس کے مطابق امریکہ کو روسی معدنیات بشمول لیتھیم اور ٹائٹینیم کا 50 فیصد حصہ ملے گا۔ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے صدر زیلینسکی نے کہا کہ وہ یہ تجویز مسترد کر چکے ہیں کیونکہ اس کے مطابق امریکہ کو یوکرینی معدنیات کا 50 فیصد حصہ ملے گا اور اس تجویز میں یوکرین کی سکیورٹی کی بھی ضمانت نہیں دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں یوکرین کی حفاظت کر رہا ہوں، میں اسے فروخت نہیں کر سکتا، میں اپنی ریاست کو فروخت نہیں کر سکتا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: صدر زیلینسکی فروخت نہیں
پڑھیں:
قومی ایئر لائن کے51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ
قومی ایئر لائن کے51 سے 100فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
قومی ایئر لائن کی نج کاری کے لیے اظہارِ دلچسپی کی درخواستیں طلب کر لی گئیں۔
نج کاری کے ذریعے قومی ایئر لائن کا مینجمنٹ کنٹرول بھی متوقع سرمایہ کار کو دیا جائے گا
قومی ایئر لائن کی نج کاری کے لیے اظہارِ دلچسپی کی درخواستوں کی ڈیڈ لائن 3 جون 2025ء مقرر کی گئی ہے۔
اس حوالے سے نج کاری کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کی نج کاری کے لیے سرمایہ کاروں کو مراعات دی جائیں گی، نئے جہاز خریدنے یا لیز پر لینے پر 18 فیصد جی ایس ٹی کی چھوٹ دی جائے گی۔
نج کاری کمیشن نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن کی بیلنس شیٹ میں شامل کچھ واجبات کی منتقلی بھی شامل ہے جبکہ بعض ٹیکسوں اور قانونی مقدمات پر تحفظ یا کوریج دی جائے گی