مصنوعی سیاسی بحران کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے: نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ ایک گروہ سنجیدہ مذاکرات اور سیاسی افہام وتفہیم کی صلاحیت نہیں رکھتا. پاکستان کے عوام اب کسی کو تعمیر و ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے. سیاست اور جمہوریت کے بنیادی اصولوں اور قدروں سے ناواقف گروہ کو اب لانگ مارچوں، دھرنوں اور پُرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی.
سینیٹر عرفان صدیقی نے صدر مسلم لیگ (ن) کو سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مسلم لیگ
پڑھیں:
ہم نے پاکستان کو اوپر لے جانے کی کوشش کی تو ہمارا راستہ روکا گیا، نواز شریف کا پھر شکوہ
سابق وزیراعظم پاکستان و صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں موجودہ حالات کا سامنا غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہے، ہم نے جب ملک کو اوپر لے جانے کی کوشش کی تو ہمارا راستہ روکا گیا۔
لندن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک اس مقام پر پہنچا، ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے بچایا۔
یہ بھی پڑھیں طبی معائنے کے لیے لندن میں موجود نواز شریف نے اپنی صحت سے متعلق کیا کہا؟
نواز شریف نے کہاکہ اس وقت پاکستان میں ہر کام میرٹ پر ہورہا ہے، شہباز شریف نے گرتی معیشت کو پاؤں پر کھڑا کردیا، ملکی ترقی کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ مریم نواز شہباز شریف کا ہاتھ بٹا رہی ہیں، پنجاب میں کوئی کام میرٹ سے ہٹ کر نہیں ہورہا، لاہور کو اصلی حالت میں بحال کریں گے۔
سابق وزیراعظم نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ترقی کی کئی منازل طے کی ہیں۔
انہوں نے غلام سرور کا نام لیے بغیر کہاکہ قومی ایئر لائن کو بند کروانے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ میری صحت بالکل ٹھیک ہے، اس حوالے سے غلط خبریں پھیلائی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں نواز شریف لندن پہنچ گئے، ایون فیلڈ کے باہر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنان آمنے سامنے
نواز شریف نے کہاکہ ماضی میں پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان اس مقام پر پہنچا ہے، تاہم اب ہر کام میرٹ پر ہورہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پی ٹی آئی سابق وزیراعظم شکوہ شہباز شریف مریم نواز ملکی معیشت نواز شریف وی نیوز