Express News:
2025-07-26@21:17:50 GMT

وزیر خزانہ نے ٹیکس دہندگان کو خوش خبری سنادی

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT

اسلام آباد:

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ٹیکس دہندگان پر اضافی بوجھ ڈالے بغیر سالانہ ریونیو ہدف پورا کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹیکس ریونیو درست سمت کی جانب گامزن ہے، آئندہ تین سے پانچ سال کے دوران برآمدات 30 ارب سے بڑھا کر 60 ارب تک لے جانا چاہتے ہیں۔

وزیرخزانہ نے چینی مارکیٹ میں جلد پانڈا بانڈ جاری کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کاہ کہ گزشتہ 12 سے 14 ماہ میں معیشت کی بہتری کے لیے اہم پیشرفت ہوئی، حکومت نے مہنگائی اورشرح سودمیں کمی کیلیے اہم فیصلے کیے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کیا، نجکاری کے عمل کو مزید تیز کریں گے، سرکاری اداروں میں اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اخراجات میں کمی کرکے عوامی فلاح وبہبود کوترجیح دے رہے ہیں۔ سرکاری اداروں کے نقصانات کم کرنے کے لیے رائٹ سائزنگ کررہے ہیں، جس سے حکومتی اخراجات میں واضح کمی آئے گی، وزیراعظم شہبازشریف پائیدار اور مستحکم اقتصادی ترقی چاہتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہورہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو گندم کی قمیتیں مقررکرنے سے متعلق قانون پرعملدرآمد کا حکم

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  ہائیکورٹ نے گندم کی قیمت مقرر نہ کرنے سے متعلق درخواست کا فیصلہ سنا دیا ہے ، عدالت نے پنجاب حکومت کو قیمتیں مقرر کرنے سے متعلق قانون پر عملدرآمد کا حکم جاری کر دیاہے ۔

عدالت نے محکمہ زراعت کی گندم کے فی من اخراجات کی رپورٹ کو بھی فیصلے کا حصہ بنایا  ہے۔  فیصلے میں کہا گیاہے کہ محکمہ زراعت کی رپورٹ کےمطابق گندم کی فی من لاگت 3ہزار 533 روپے ہے۔ سرکاری وکیل کے مطابق قیمتوں کے تعین کیلئے قانون بنا دیا گیا ہے،  سرکاری اداروں نے سیزن کے دوران آئین کے مطابق کردار ادا نہیں کیا،  کم زمین والے اور ٹھیکے پر کاشتکاری کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے،  حکومتی اداروں نے اخراجات کو مدنظر رکھ کر فی من قیمت کا تعین نہیں کیا،  سرکاری اداروں نے تسلیم کیا کہ گندم خوراک کا اہم جزو ہے۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین تک رقوم پہنچانے کےلئے  6 بینک سالانہ ساڑھے 4 ارب روپے سروس چارجز وصول کرتے ہیں،حکام

جسٹس خالداسحاق نے صدر کسان بورڈ ظفر حسین کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا یا ، صدرکسان بورڈ نے گندم کی قیمت مقرر نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ہاؤسنگ سیکٹر میں انقلاب! محمد اورنگزیب نے کم قیمت گھروں کی تعمیر کی منظوری دے دی
  • حکومت معیشت کو ڈیجیٹلائز کرنے اور سرکاری اداروں میں میرٹ لانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، وزیراعظم
  • پنجاب حکومت کو گندم کی قیمتیں مقرر کرنے سے متعلق بنائے گئے قانون پر عملدرآمد کا حکم
  • پنجاب حکومت گندم کی قمیتیں مقرر کرنے کے قانون پر عملدرآمد کرے، لاہور ہائیکورٹ
  • لاہورہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو گندم کی قمیتیں مقررکرنے سے متعلق قانون پرعملدرآمد کا حکم
  • سینٹ نے پارلیمنٹیرنزکو حکومتی افسران اورآئینی اداروں کے سربرہان سے کم درجہ ملنے کے معاملے کو کمیٹی کے سپرد کردیا
  • وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب کھچی کی ملاقات(تصحیح شدہ)
  • دنیا  امریکہ کی اداروں اور معاہدوں سے’’ دستبرداری‘‘کی عادی ہو گئی ہے، سی جی ٹی این کا سروے
  • شک کی بنیاد پر کسی کو ٹیکس فراڈ کیس میں گرفتار نہ کرنے کی سفارش
  • سرکاری اراضی پر قبضہ کسی صورت قبول نہیں، خسارے والے اداروں کی نجکاری، خود نگرانی کرونگا: وزیراعظم