رمضان میں چینی کتنے روپے کلو فروخت ہوگی، شوگر ملز ایسوسی ایشن نے بڑا دعویٰ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
لاہور:
شوگر ملز ایسوسی ایشن نے رمضان المبارک کے مہینے میں چینی 130 روپے فی کلو فروخت کرنے کا دعویٰ کردیا۔
پنجاب کی شوگر ملز ایسوسی ایشن نے رمضان میں سیل پوائنٹس کے ذریعے چینی130 روپے فی کلو فروخت کروانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم حکومتی ذرائع سے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ سٹے باز مالی فائدے کیلیے چینی کی قیمتوں پر افواہوں سے مارکیٹ پر اثر انداز ہورہے ہیں۔
شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے چینی کے گھریلو، تجارتی اور صنعتی صارفین کیلئےعلیحدہ طریقہ کار وضع کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شوگر ملز ایسوسی ایشن نے
پڑھیں:
ملک میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
فائل فوٹوادارہ شماریات کے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق ایک ہفتے میں سرگودھا میں چینی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے تک اضافہ ہوا۔
دستاویز کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 210 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ کراچی اور سرگودھا میں چینی 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 200 روپے تک ہے، حیدرآباد میں چینی کی فی کلو قیمت 190 روپے سے بڑھ کر 195 روپے ہوگئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 12 پیسے کی معمولی کمی ہوئی، جس کے بعد ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 188 روپے 69 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ ہفتے تک ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 188 روپے 81 پیسے تھی، جبکہ ایک سال قبل یہی قیمت 132 روپے 47 پیسے فی کلو تھی۔