چیمپیئنز ٹرافی ریکارڈز: نیوزی لینڈ 5 سینچریوں کے ساتھ انگلینڈ کے برابر
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
نیوزی لینڈ چیمپییئنز ٹرافی کی تاریخ میں کل 5 سینچریاں بناکر انگلینڈ کے برابر پہنچ گیا جس نے بھی اس میگا ایونٹ میں اب تک اتنے انفرادی سینکڑے اسکور کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کے خلاف افتتاحی میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، 8 کھلاڑی آؤٹ
کیویز کے 2 کھلاڑیوں نے کراچی میں ہونے والے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں پاکستان کے خلاف سینچریاں اسکور کیں۔ یہ کارنامہ انجام دینے والے ول ینگ (107 رنز) اور ٹام لیتھم نے (118 رنز ناٹ آؤٹ) شامل ہیں۔
ول ینگ اور ٹام لیتھم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں ایک ہی اننگز میں سینچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے پہلی اور مجموعی طور پر 5ویں جوڑی بن گئی ہے۔ اس ایڈیشن سے پہلے کے چیمپیئنز ٹرافی مقابلوں میں نیوزی لینڈ کی جانب سے کل 3 سینچریاں نیتھن ایسٹل، کرس کیرنز اور کین ولیمسن نے بنائی تھیں۔
چیمپیئنز ٹرافی کے گزشتہ ایڈیشنز کی انفرادی سینچریاںچیمپیئنز ٹرافی کے گزشتہ آٹھوں ایڈیشنز میں کل 50 انفرادی سینچریاں اسکور کی گئی تھیں۔
سب سے زیادہ سینچریاں بھارت کی جانب سے بنائی جا چکی ہیں جن کی تعداد 10 ہے۔
مزید پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھارتی ٹیم کے کھلاڑی کی عمرہ ادائیگی
دیگر ٹیموں میں سری لنکا 7، ویسٹ انڈیز 6، جنوبی افریقہ 6 اور انگلینڈ 5 سینچریوں کے ساتھ سر فہرست تھے۔ نیوزی لینڈ کی کل 3 سینچریاں تھیں تاہم اب چیمپیئنز ٹرافی کے 9ویں ایڈیشن کے پہلے میچ اس کی جانب سے 2 سینچریاں اسکور کرلی گئیں جس کے بعد کیویز اب انگلیںڈ کے برابر آگئے جس نے 5 سینچریاں اسکور کی ہوئی ہیں۔
پاکستان کی کتنی سینچریاں؟چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے میزبان پاکستان نے اب تک کل 4 سینچریاں بنائی ہیں۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش نے 4، آسٹریلیا نے 3 اور زمبابوے نے 2 انفرادی سینچریاں اسکور کی ہیں۔
مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی
بھارت کے شیکھر دھون اور سورو گنگولی، جنوبی افریقہ کے ہرشل گبز اور ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے 3، 3 سینچریاں بنائیں۔ پاکستان کی جانب سے سعید انور نے 2 سینچریاں اسکور کیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 20225 چیمپیئنز ٹرافی ریکارڈز چیمپیئنز ٹرافی سینچریاں نیوزی لینڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 20225 چیمپیئنز ٹرافی سینچریاں نیوزی لینڈ سینچریاں اسکور کی چیمپیئنز ٹرافی نیوزی لینڈ کی جانب سے لینڈ کے
پڑھیں:
تھائی لینڈ میں فوجی طیارہ گر کر تباہ؛ تمام افسران ہلاک
تھائی لینڈ کے شہر چام کے قریب تربیتی پرواز پرمامور ایک طیارہ سمندر میں گر کر غرقاب ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارہ حادثے میں تمام چھ افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات تھیں تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق جہاز کا پائلٹ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
یہ طیارہ سیکیورٹی ادارے کی ملکیت ہے اور طیارے میں پائلٹ اور 5 افسران موجود تھے۔
ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ پائلٹ کرنل چتورونگ واتناپریسارن بھی حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں لیکن بعد ازاں مقامی اسپتال نے تصدیق کی کہ وہ زندہ ہیں۔
تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج پائلٹ کی حالت نازک ہے اور آئندہ چند گھنٹے ان کی زندگی کے لیے اہم ہیں۔
تاحال واقعے کی وجہ کا علم نہیں ہوسکا۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
طیارہ حادثے میں دہشت گردی کے عنصر کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔