کراچی(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے بیٹر سعود شکیل تھے جو 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، 22 کے مجموعی اسکور پر کپتان رضوان بھی پویلین لوٹ گئے انہوں نے 3 رنز بنائے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 69 رنز پر گری جب فخرزمان 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سلمان آغا تھے جنہوں نے مزاحمت کی کوشش کی تاہم وہ بھی 28 گیندوں پر 42 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

ان کے بعد آنے والے طیب طاہر بھی جلد ہی وکٹ گنوا بیٹھے اور ایک رن پر آؤٹ ہوگئے۔ ان کے بعد بابراعظم بھی 153 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے، بابر اعظم نے 90 گیندوں پر 64 رنز کی اننگ کھیلی۔

پاکستان کی ساتویں وکٹ 200 رنز پر گری، شاہین شاہ آفریدی 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کے بعد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی خوشدل شاہ تھے جنہوں نے49 گیندوں پر 69 رنز کی اننگ کھیلی۔

پاکستان کی نویں وکٹ 260 رنز پر گری جب حارث رؤف 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں پاکستان کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ کے نقصان پر 320 رنز بنائے۔

پاکستان کو پہلی کامیابی ابرار احمد نے دلائی جب نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 39 رنز پر گری، ڈیون کونوے کو 10رنزپر ابرارحمد نے بولڈ کیا۔ بعد ازاں نسیم شاہ نے کین ولیمسن کو صرف 1 رن پر پویلین لوٹا دیا، ولیمسن کا کیچ وکٹوں کے پیچھے سے محمد رضوان نے کیا۔

تیسری وکٹ حارث رؤف نے لی جنہوں نے 10 رنز بنانے والے ڈیرل مچل کو پویلین لوٹایا۔

ول ینگ نے 107 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، انہیں 107 رنزپر نسیم شاہ نے آؤٹ کیا۔گلین فلپس کو حارث رؤف نے آؤٹ کیا، انہوں نے 39 گیندوں پر 61 رنز کی اننگ کھیلی۔

ٹام لیتھم نے 118 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، ٹام لیتھم کی اننگ میں تین چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئےقومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ، فہیم اشرف کی جگہ فاسٹ بولر حارث رؤف ٹیم میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسری اننگ میں یہاں اوس پڑتی ہے، ہم دفاعی چیمپئن ہیں،تھوڑا دباؤ ہوگا۔

کیوی کپتان مچیل سینٹنر کا کہنا تھا کہ کراچی اسٹیڈیم کی وکٹ اچھی لگ رہی ہے، رات میں اوس ہوگی، ٹیم میں فاسٹ بولر میٹ ہنری کی واپسی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ ہو رہا ہے۔

میچ کے آغاز سے قبل آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پاک فضائیہ کی جانب سے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا گیا۔

پاک فضائیہ کی شیردل ٹیم نے فضاء میں سبز ہلالی پرچم کے رنگ بکھیرتے ہوئے پاکستانی قوم کو سلام پیش کیا۔

اس کے علاوہ شیردل ٹیم نے بھرپور پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے شاہین بریک کا بھی مظاہرہ کیا، جے ایف 17، ایف 16 اور شیردل شاہینوں نے پوری قوم کا لہو گرمایا جب کہ جے ایف -17 تھنڈر طیارہ بھی فلائی پاسٹ میں شریک تھا۔
مزیدپڑھیں:وسیم اکرم نے سلیکشن ٹیم پر سوالات اٹھا دیئے

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اننگ کھیلی نیوزی لینڈ گیندوں پر نے والے ؤٹ ہوئے کی اننگ رنز کی

پڑھیں:

امریکا کا ایشیائی ممالک کی سولر مصنوعات پر 3521 فیصد ٹیکس کا اعلان

واشنگٹن:

امریکا نے جنوب مشرقی ایشیا سے امریکا درآمد ہونے والے سولر پینلز پر 3521 فیصد تک کے بھاری محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 یہ اقدام چین کی مبینہ سبسڈی اور ڈمپنگ کے خلاف ردعمل کے طور پر سامنے آیا ہے جس کا مقصد امریکی مقامی سولر انڈسٹری کا تحفظ ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی محکمہ تجارت نے پیر کے روز بتایا کہ یہ ڈیوٹیز کمبوڈیا، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور ویتنام کی کمپنیوں پر لاگو ہوں گی تاہم ان پر عمل درآمد سے قبل جون میں بین الاقوامی تجارتی کمیشن (ITC) کی توثیق درکار ہوگی۔

یہ فیصلہ ایک سال قبل امریکی اور دیگر سولر مینوفیکچررز کی درخواست پر شروع ہونے والی اینٹی ڈمپنگ اور کاؤنٹر ویلنگ ڈیوٹی تحقیقات کے بعد سامنے آیا ہے۔

محکمہ تجارت کے مطابق کمبوڈیا کی سولر مصنوعات پر 3521 فیصد، ملائیشیا سے جنکو سولر کی مصنوعات پر 40 فیصد، ویتنامی مصنوعات پر 245 فیصد، تھائی لینڈ سے ٹرینا سولر پر 375 فیصد سے زائد اور دیگر ویتنامی مصنوعات پر 200 فیصد سے زیادہ ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔

2023 میں امریکا نے ان چار ممالک سے تقریباً 11.9 ارب ڈالر مالیت کے شمسی سیل درآمد کیے تھے۔

 اب یہ مجوزہ محصولات اگر نافذ ہوگئے تو نہ صرف عالمی سطح پر شمسی توانائی کی سپلائی چین متاثر ہوگی بلکہ چین اور امریکا کے درمیان تجارتی کشیدگی میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تھائی لینڈ: پولیس کا طیارہ گر گیا، 6 افراد ہلاک
  • پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھارتی حریف کو پہلے راؤنڈ میں شکست دیدی
  • پاکستان پر الزام تراشی بھارتی ناکامی و شکست ہے، مولانا امین انصاری
  • پہلگام سانحہ پاکستان پر الزام تراشی بھارتی ناکامی و شکست ہے، مولانا امین انصاری
  • بھارت میں ایشیاکپ، ٹی20 ورلڈکپ اور چیمپئینز ٹرافی کا مستقبل کیا ہوگا؟
  • دورہ نیوزی لینڈ؛ تماشائیوں سے کیوں لڑے، خوشدل نے راز سے پردہ اٹھادیا
  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
  • امریکا کا ایشیائی ممالک کی سولر مصنوعات پر 3521 فیصد ٹیکس کا اعلان
  • ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33رنز سے شکست دیدی
  • گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند، غیرملکی خاتون چل بسی، 4 افراد زخمی