اسلام آباد:

پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے اطلاعات و نشریات نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ پروڈکشن، گانے، فلم اور ڈاکیومینٹریز کی تیاری کے لیے جوائنٹ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے سعودی عرب کے وزیر برائے میڈیا سلمان بن یوسف الدوسیری سے ملاقات کی اور اس دوران صحافیوں کے تبادلے اور تربیتی پروگراموں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں وزرا نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان میڈیا کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے اور مشترکہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا اور غلط معلومات اور پروپیگنڈے سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیر اطلاعات عطاللہ تارڑ نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے، دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون سے خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، سعودی وژن 2030 کی حمایت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون کے لیے سنہری مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی میڈیا فورم کے زیر اہتمام کانفرنس محض تقریب نہیں بلکہ یہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے میڈیا کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ باہمی تعاون کی نئی راہیں تلاش کریں۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر سرپرستی ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب وژن 2030کے اہداف سے آگے بڑھ چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی مثالی ترقی میں تاریخی کردار ادا کیا ہے، 2030 وژن کے تحت سعودی عرب ہر شعبے کی سرگرمیوں کا مرکز بن چکا ہے، پاکستان سعودی عرب برادرانہ تعلقات اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کی اگلی ملاقات پاکستان میں ہوگی۔

سعودی عرب کے وزیر برائے میڈیا نے کہا کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد سعودی عرب کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، پاکستان کے ساتھ اطلاعات سمیت تمام شعبوں میں تعاون کا فروغ ہماری ترجیح ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان اور سعودی عرب کے کے درمیان نے کہا کہ کہ سعودی کے لیے

پڑھیں:

پاکستان اور رومانیہ کا بحری تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور رومانیہ کا بحری تعاون بڑھانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 4 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: (آئی پی ایس) وفاقی وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری سے رومانیہ کے سفیر نے ملاقات کی جس میں بندرگاہی تعاون، تجارتی روابط اور میری ٹائم شعبے میں شراکت بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان کراچی پورٹ اور کانسٹانسا پورٹ کو جوڑنے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جلد 6 آپریشنل بندرگاہوں والا ملک بننے جا رہا ہے جو یورپی منڈیوں تک رسائی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ملاقات میں دونوں ممالک نے میری ٹائم تربیت، سکیورٹی اور ڈیجیٹل لاجسٹکس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

رومانیہ کے سفیر نے پاکستانی سپورٹس اور زرعی مصنوعات میں گہری دلچسپی ظاہر کی جبکہ فریقین نے سرمایہ کاری اور نئے تجارتی راستوں کے امکانات پر بھی گفتگو کی، آخر میں پاکستان اور رومانیہ نے اقتصادی، تعلیمی اور ثقافتی تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد؛ سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں سلنڈر دھماکا اسلام آباد؛ سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں سلنڈر دھماکا اسلام آباد ہائیکورٹ کا سلمان اکرم راجہ کی بانی سے آج ہی ملاقات کرانے کا حکم ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست دوحہ معاہدہ کی خلاف ورزی: افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن گیا، اقوام متحدہ رپورٹ حکومت کا 27 ویں آئینی ترمیم رواں ماہ ہی منظور کروانے کا پلان تیار غزہ میں بین الاقوامی فورسزکی تعیناتی کیلئے متفقہ فریم ورک تیارکر رہے ہیں، ترک وزیرخارجہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور سعودی عرب مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر متفق
  • ایران اور پاکستان کا ریڈیو نشریات اور تکنیکی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • ایران اور پاکستان کا ریڈیو اور تکنیکی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس میں باہمی تعاون بڑھانے کیلئے پاکستان اور سعودی عرب کی پیش رفت
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • کینیڈا اور پاکستان کا دوطرفہ تعلقات میں نئے باب کے آغاز پر اتفاق
  • پاکستان اور رومانیہ کا بحری تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • رومانیا کے سفیر کی وفاقی وزیر جنید انور چوہدری اور چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ عتیق الرحمن سے ملاقات، دوطرفہ بحری تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق
  • پاکستانی سفیر کی سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق