Express News:
2025-04-25@03:07:10 GMT

شیر افضل نے ہم سے غلط باتیں منسوب کیں، نثار جٹ

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

اسلام آباد:

رہنما تحریک انصاف نثارجٹ کا کہنا ہے کہ ہم سب ایم این ایز کافی پی رہے تھے  تو شیر افضل نے آ کر کہا کہ  میں آپ لوگوں کے پاس آیا ہوں، آپ میری مدد کریں ، اور مجھے سپورٹ کریں، میں نے پرسنلی خودکہا کہ مروت صاحب آپ نے پہلی بار پارلیمانی میٹنگ میں آکر سب ایم این ایز کے سامنے اس طرح بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہم میں سے کوئی بھی ایسا شخص نہیں جو چاہتا ہو کہ آپ کو یا کسی کو بھی پارٹی سے اس طرح نکالا جائے۔ لہذا آپ اپنے رویے پر بھی نظر ثانی کریں ، اپیل میں جائیں اور اگر کوئی مناسب وقت ہو گا تو یقیناً خان صاحب سے ہم بھی ریکویسٹ کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہوا یہ کہ جب ہم واپس آئے، میں لاجز پہنچا ہوں، میں نے ٹی وی آن کیا ہے تو مین لیڈ بنی ہوئی تھی کہ ایم این ایز کو میں نے کہا کہ مجھے کیوں نکالا؟ مروت صاحب کو یہ بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔ مجھے کیوں نکالا؟ کی اتنی ہی تکلیف ہے تو بہتر ہے کہ وہ مری کا رخ کر لیں، وہاں جائیں اور نواز شریف کے ساتھ بیٹھیں، تسبیح پکڑ لیں اور دونوں کہتے رہیں کہ مجھے کیوں نکالا؟ مجھے کیوں نکالا؟

رہنما مسلم لیگ (ن) افنان اللہ خان نے کہا انجوائے تو ہم کر رہے ہیں، گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے، وہ باتیں بتا رہے ہیں تو پھر ظاہر ہے ہم ان کو ہائی لائٹ تو کریں گے، میں سمجھتا ہوں کہ یہ لوگ ہمیں بہت درس دیتے تھے کہ جمہوری کلچر ہونا چاہیے، جمہوریت ہونی چاہیے۔ لیکن ہماری پارٹی میں ان کی پارٹی سے زیادہ جمہوریت ہے۔ ہمارے لیڈر میں ان کے لیڈر سے بہت زیادہ صبر ہے۔ سیاست تو صبر کا کھیل ہے۔ اس میں تو بڑی بڑی چیزیں برداشت کرنی پڑتی ہیں۔

رہنما پیپلزپارٹی ناز بلوچ نے کہا یہ وہ تحریک انصاف ہے جب مشکل وقت آیا تو اس پر تمام لوگوں نے پہ در پہ پریس کانفرنس کر کے خود ہی اپنے لیڈر کا ساتھ چھوڑ دیا، ان کے کنکشن اور کنیکٹیویٹی کا لیول آپ دیکھیں، سیاسی جماعتیں وہ ہوتی ہیں جو مشکل حالات میں اپنی لیڈر شپ کے ساتھ کھڑی رہتی ہیں، جیسے پاکستان پیپلزپارٹی نے ضیا الحق کا مشکل وقت دیکھا ہے، ایم آرڈی کی تحریک دیکھی، جیلیں کاٹیں، اور کوڑے برداشت کیے لیکن اپنی لیڈرشپ کو کبھی نہیں چھوڑا ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مجھے کیوں نکالا

پڑھیں:

مجھ سے زبردستی اداکاری کروائی گئی؛ خوشبو نے درد ناک کہانی بتادی

معروف اداکارہ اور رقاصہ خوشبو نے انکشاف کیا ہے کہ میں کبھی اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی لیکن مجھے زبردستی اداکارہ بنایا گیا۔

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں اداکارہ نے اپنی زندگی کے کئی پنہاں گوشوں کو بیان کیا۔

خوشبو نے کہا کہ مجھ پر کافی ذمہ داریاں تھیں۔ میں پڑھ لکھ کر ٹیچر بننا چاہتی تھی لیکن میرا بچپن ایک ذمہ دار جوان شخص کی طرح گزرا۔

اداکارہ و رقاصہ خوشبو نے مزید بتایا کہ صرف 7 سال کی عمر سے کام شروع کیا تھا اور محض 11 سال کی عمر میں ہیروئن بن گئی تھی۔

خوشبو نے مزید کہا کہ میں آج بھی کام کر رہی ہوں حالانکہ مجھے پڑھنے کا شوق تھا لیکن تعلیم رکوا کر چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کام کرنے پر مجبور کیا گیا۔

خوشبو نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ زندگی میں کئی بار دھوکہ ملا، اب کسی پر یقین نہیں رہا، میں نے دوستوں، رشتے داروں کی مدد کی لیکن مجھے صرف دھوکا ملا۔

 

متعلقہ مضامین

  • نہری منصوبہ بند ہونے پر پی پی سندھ کا جشن منانے کا اعلان
  • رجب بٹ پاکستان واپس کب آئیں گے؟ یوٹیوبر نے خاموشی توڑ دی
  • مجھ سے زبردستی اداکاری کروائی گئی؛ خوشبو نے درد ناک کہانی بتادی
  • این اے 18ہری پور میں انتخابی دھاندلی کا معاملہ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا
  • کینالز کے معاملے کو وفاق اتنی سنجیدگی سے نہیں لے رہا جتنا اس کو لینا چاہیئے، شرمیلا فاروقی
  • اڈیالہ جیل پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں: ملک احمد خان
  • لوگ ہمیشہ مجھے کہتے ہیں کہ میں ماہرہ خان جیسی دکھتی ہوں، سنیتا مارشل
  • مذہب اور لباس پر تنقید، نصرت بھروچا کا ردعمل
  • سروس کی اگلی پرواز… پی آئی اے
  • پنجاب میں گندم کے بحران کا خدشہ ہے: ملک احمد خان بھچر