بنگلادیش : یونیورسٹی میں مسلح تصادم‘ 150 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
ڈھاکا (انٹرنیشنل ڈیسک) بنگلا دیش کی یونیورسٹی میں جھڑپوں کے دوران 150 سے زائد طالب علم زخمی ہوگئے۔ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں، جب بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے یوتھ ونگ نے جنوب مغربی شہر میں کھلنا یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں طلبہ کی رکنیت سازی کی کوشش کی۔ اس کے نتیجے میں اسٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکریمنٹ کے ارکان کے ساتھ محاذ آرائی شروع ہو گئی۔ جھڑپوں میں وہ احتجاجی گروپ بھی شامل تھا، جس نے گزشتہ برس اگست میں حسینہ واجد کو معزول کرنے والی بغاوت کی قیادت کی تھی۔ کھلنا کے پولیس افسر کبیر حسین نے بتایا کہ جھڑپ کے بعد کم از کم 50 افراد کو علاج کے لیے لے جایا گیا، صورت حال اب قابو میں ہے اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ اسپتال میں داخل کیے گئے افراد اینٹوں اور تیز دھار آلات سے زخمی ہوئے۔ بی این پی اسٹوڈنٹ ونگ کے سربراہ ناصر الدین ناصر نے اسلامی سیاسی جماعت کے ارکان پر الزام عائد کیا کہ وہ تصادم پر مجبور کرنے کے لیے آگ بھڑکا رہے ہیں۔یاد رہے کہ حسینہ واجد کے دور حکومت کے آخری دنوں میں بی این پی کے کارکنوں نے سیکورٹی فورسز کے خونریز کریک ڈاؤن کی مخالفت کرتے ہوئے طلبہ مظاہرین کا ساتھ دیاتھا، جس میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوئٹہ، راستہ نہ دینے پر کار سوار کی مظاہرین پر فائرنگ، چار افراد زخمی
پولیس کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کرنیوالوں اور گاڑی پر سوار شخص میں تلخ کلامی ہوئی۔ گاڑی سوار نے مظاہرین پر فائرنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک شخص نے راستہ نہ دینے پر فائرنگ کرکے چار افراد کو زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں علاقہ مکینوں کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج جاری تھا۔ مظاہرین نے احتجاجاً سیٹلائٹ ٹاؤن چاندنی چوک پر سڑک بند کر دیا تھا۔ اس دوران ایک گاڑی وہاں سے گزرنے کے لئے آئی۔ مظاہرین نے راستہ نہ دیا تو کار سوار اور مظاہرین میں تلخ کلامی ہوئی۔ جس پر گاڑی میں سوار شخص نے مظاہرین پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے چاروں افراد کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ مسلح گاڑی سوار کی تلاش جاری ہے۔ بعد ازاں مطاہرین نے اس شخص کی گاڑی کو آگ لگا دی۔