کے قریب سڑکبیٹھ گئی30مارتوں کو خالی کرالیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
لندن کے قریب سڑک میں پڑنے والے شگاف کی فضائی تصویر
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں سڑک میں شگاف پڑنے کے بعد 30سے زائد عمارتوں کو خالی کرالیا گیا۔ سڑک میں شگاف پڑنے کے بعد گیس لائن پھٹنے کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا،جس کے باعث قریبی عمارتوں اور مکانات کو خالی کرایا گیا۔ واقعہ لندن سے 32کلومیٹر دور قصبے کی گاڈ اسٹون ہائی اسٹریٹ پر پیش آیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
— فائل فوٹوکراچی میں ملیر سٹی گلشن قادری کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق گلشن قادری کے قریب گاڑی نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماردی، حادثے میں موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق شخص کی شناخت 30 سال کے ذیشان احمد کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق سائٹ ایریاولیکا چورنگی کے قریب صبح سویرے واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ذیشان احمد کو ٹکر مارنے والی گاڑی اور ٹریلر ایک ساتھ تیز رفتاری سے جارہے تھے کہ گاڑی نے ٹریلر کو اوور ٹیک کیا اور گاڑی تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی۔
پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔