سندھ میں نہروں کی لائننگ کی 185اسکیمیں مکمل کرلی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
سکھر (نمائندہ جسارت)صوبائی وزیر منصوبہ بندی ، ترقیات و توانائی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ھے کہ سندھ میں نہروں کی لائننگ کی 185 اسکیمیں مکمل کی گئی ہیں جن پر 82 ارب روپے خرچ کیے گئے ہیں، کچھ اسکیمیں جاری ہیں جن کی تعداد 99 ہے ، سندھ بھر میں کینالوں کی 1710 کلومیٹر لائننگ کی جا رہی ہے جس کے لئے بجٹ میں 52 بلین روپے رکھے گئے ہیں ، ابتدائی طور پر 25 کلومیٹر پر کام ہوگا۔ نارا کینال لائننگ پروجیکٹ کے دورے کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے انہوں نے کہا کہ کینالو ں کے ابتدائی پوائنٹ پر دباؤ کم ہوگا اور سکھر بیراج محفوظ رہے گا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے پانی کے معاملے پر ہمیشہ کھل کر بات کی ہے ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر اعظم کو خط لکھا ہے ، سی سی آئی کا اجلاس ہونے والا ہے ، جس کے لیے ہم نے پوری تیاری کی ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے کہ دریا سندھ پر کوئی بھی کینال ہمیں منظور نہیں ہے ، کالا باغ ڈیم پر بھی ہمارا موقف بلکل واضح تھا ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے خود کموں شہید پر احتجاج کی سربراہی کی تھی، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ این ایچ اے کا نام پی ایچ اے ( پنجاب ھائی وے) رکھ لیں، دیگر صوبوں میں این ایچ اے نے صوبائی سڑکیں بناکر دی ہیں سندھ میں این ایچ اے نے کوئی کام نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ موٹر ویز کا پوری دنیا میں پورٹ سٹی سے آغاز کیا جاتا ہے ، لیکن ہمارے ہاں اس کے برعکس ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ ایچ اے
پڑھیں:
تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر کی ن لیگ میں شمولیت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی صدر اور سابق صوبائی وزیر نوابزادہ محسن علی خان نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے اپنے بیٹے شہریار اور متعدد ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام بھی موجود تھے۔وزیراعظم شہباز شریف نے نوابزادہ محسن علی خان کی ن لیگ میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے وہ خیبر پختونخوا میں پارٹی پالیسیوں کے فروغ اور عوامی روابط کے قیام میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے عوام کی فلاح و بہبود، ترقی اور امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتی رہے گی۔ن لیگی قیادت کی جانب سے نوابزادہ محسن علی خان کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیا گیا ہے اور اسے صوبے میں پارٹی کی سیاسی طاقت میں اضافے کا سبب قرار دیا جا رہا ہے۔
سائٹ کے صنعتکاروں کا مجرموں کو پکڑنے کے لیے چہرہ شناس سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے پر زور
مزید :