امریکا فلسطین کا سب سے بڑا دشمن ہے، فلسطینی عوام
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
غزہ کی پٹی کے لیے چین کی جانب سے فراہم کی جانے والی انسانی امداد کی روانگی کی تقریب اردن کے شہر زرقا میں منعقد ہوئی۔ جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ چینی حکومت کی جانب سے اردن کے راستے غزہ کی پٹی کو فراہم کی جانے والی ہنگامی انسانی امداد میں مجموعی طور پر 60 ہزار فوڈ پارسل شامل ہیں۔ اسرائیل نے اعلان کیا کہ اسے امریکہ سے تقریباً 1،800 ایم کے -84 بھاری فضائی بموں کی ایک نئی کھیپ موصول ہو چکی ہے۔
امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو بھاری بم فراہم کرنے کے جواب میں کچھ فلسطینیوں کا کہنا تھا کہ ان کے کئی سالوں کے تجربے کی بنیاد پر امریکہ فلسطین کا سب سے بڑا دشمن ہے اور امریکہ نے ہمیشہ اسرائیل کو پناہ دی ہے اور اسرائیل کو امریکہ کی ریاست کہا جا سکتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
26 اپریل کی ہڑتال امریکا، اسرائیل، بھارت کیخلاف ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
حافظ نعیم الرحمٰن — فائل فوٹوامیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ 26 اپریل کی ہڑتال امریکا، اسرائیل اور بھارت کے خلاف ہے۔
انہوں نے پشاور میں تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پہلے سے ہی اسرائیل کو سپورٹ کر رہا ہے، بھارت مسلمانوں کے قتلِ عام میں شریک ہے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف سب کو ایک ہونا چاہیے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت 10 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں
ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ اختلاف ہے لیکن ملک کی بقاء کے لیے سب کو ایک ہونا چاہیے، ہم غیر مشروط طور پر حکومت کے ساتھ ہیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کو اعتماد میں لے، اپوزیشن کو کسی سے بھی اختلافات ہوں لیکن ایسے موقع پر سب کو ایک ہونا چاہیے۔