پاکستان اور سعودیہ کا مشترکہ پروڈکشن کیلئے کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
(ویب ڈیسک)پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ پروڈکشن کے تحت گانے، فلم اور ڈاکیومنٹریز کی تیاری کے لیے جوائنٹ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق ہوگیا۔
وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے سعودی وزیربرائے میڈیا سلمان بن یوسف الدوسیری سے ریاض میں ملاقات کی،ملاقات کے دوران عطا تارڑ نے سعودی ہم منصب کو سعودی میڈیا فورم کے چوتھے ایڈیشن کے انعقاد پر مبارکباد دی۔
اس موقع پرپاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پروڈکشن، گانے، فلم اورڈاکیومنٹریز کی تیاری کیلئے مشترکہ کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا،ملاقات میں صحافیوں کے تبادلے اور تربیتی پروگراموں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ریڈ کراس آج شیری بیباس اور اس کے دو بچوں کی میتیں اسرائیل لائے گی
دونوں رہنماؤں نے غلط معلومات اور پروپیگنڈے سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنے کی اہمیت پربھی زور دیا، وفاقی وزیراطلاعات کا اس موقع پر کہنا تھاکہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون سے خطے میں امن واستحکام کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، سعودی وژن 2030 کی حمایت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کومضبوط بنانےکیلئے پرعزم ہیں۔
عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون کیلئے سنہری مواقع ہیں، پاکستان سعودی عرب برادرانہ تعلقات اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں۔
چیمپئینز ٹرافی ، ہوم گراؤنڈ میں شکست پر شائقین کرکٹ نے بابر اعظم پر تنقید کے نشتر چلا دیے
سعودی وزیر کااس موقع پر کہنا تھاکہ سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کی آئندہ میٹنگ پاکستان میں ہوگی، پاکستانیوں کی بڑی تعداد سعودی عرب کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے اور پاکستان کےساتھ اطلاعات سمیت تمام شعبوں میں تعاون کا فروغ ہماری ترجیح ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاکستان اور سعودی کے درمیان
پڑھیں:
پاکستان، چین کے درمیان جہاز سازی کی صنعت میں تعاون بڑھانے کیلئے سمجھوتہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور چین نے جہاز رانی ( شپنگ) کی صنعت میں تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کردیے۔پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان صنعت میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے کیونکہ آج پاکستان اور چین نے جہاز رانی ( شپنگ) کی صنعت میں تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔مفاہمت کی یادداشت پر پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چین کے شینڈونگ شینشو گروپ کے چیئرمین نے دستخط کیے، اس موقع پر وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز محمد جنید انور چوہدری بھی موجود تھے۔جنید چوہدری نے دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’ اس ایم او یر پر دستخط پاکستان اور چین کے درمیان سمندری شعبے میں بڑھتی ہوئی شراکت داری کی علامت ہیں، جس سے پاکستان کی شپنگ انڈسٹری میں مستقبل میں تعاون، سرمایہ کاری اور ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی۔’انہوں نے زور دیا یہ تعاون علاقائی تجارت اور، رابطے کو فروغ دے گا، اور مشترکہ اقتصادی مقاصد کے ذریعے پاکستان کے کردار کو عالمی سمندری صنعت میں مزید مضبوط کرے گا۔کراچی میں قائم پی این ایس سی پاکستان کی سب سے بڑی قومی جہاز راں کارپوریشن ہے ٍ جو وزارت بحری امور کے تحت کام کرتی ہے، شینڈونگ شینشو گروپ کارپوریشن، جو شینڈونگ صوبے کے زبو سٹی میں قائم ہے، بین الاقوامی تجارت اور شپنگ کے شعبے میں ایک نمایاں چینی ادارہ ہے۔اس مفاہمتی یادداشت کا بنیادی مقصد کئی اہم شعبوں میں مشترکہ کوششیں کرنا ہے، جن میں مائع بلک ٹینکرز، خشک بلک کیریئرز اور کنٹینر شپ جیسے تجارتی کارگو جہازوں کی خرید و فروخت شامل ہے، جو مشترکہ یا انفرادی ملکیت میں یا نفع و نقصان کی شراکت کی بنیاد پر کی جائے گی۔بیان میں مزید کہا گیا ایم او یو میں شینشو کی جانب سے پی این ایس سی کو مختلف چارٹر میکانزم کے تحت جہاز کرائے پر دینے کی شقیں بھی شامل ہیں، جن میں ٹائم چارٹر، سپاٹ چارٹر اور بیئر بوٹ چارٹر شامل ہیں۔