کراچی: ماڈل کالونی میں سرچ آپریشن، بائیومیٹرک ڈیوائس سے چیکنگ
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
کراچی میں ماڈل کالونی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی تلاش میں سرچ آپریشن کیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق سرچ آپریشن لاسی پاڑہ، جوکھیو گوٹھ، مہران ڈپو کے علاقے میں کیا گیا۔
آپریشن میں گھروں کے ساتھ ساتھ ہوٹلوں، دکانوں پر موجود افراد کو بھی چیک کیا گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بائیو میٹرک ڈیوائس سے مشتبہ افراد کو چیک بھی کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق
کراچی:شہر قائد میں پیش آنے والے دو الگ الگ حادثات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
لیاری کے علاقے غریب شاہ بزنجو چوک کے قریب ایک شخص رہائشی عمارت کی چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت 40 سالہ عمران ولد نور محمد کے نام سے ہوئی ہے، جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب سپر ہائی وے کاٹھور پل پر ایک راہگیر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ایدھی حکام کے مطابق متوفی کی شناخت آصف علی کے نام سے کی گئی ہے، اور لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے دونوں واقعات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔