ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی فلم کا نام سامنے آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
پاکستان اور بھارت کے 2 بڑے ستارے ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کے درمیان ممکنہ اشتراک کی خبریں گردش میں ہیں اور اس سے متعلق ان کی نئی فلم کا نام بھی سامنے آ گیا ہے۔
ہانیہ عامر بھارت میں بے حد مقبول ہیں، جبکہ دلجیت دوسانجھ پاکستان میں بھی خاصے پسند کیے جاتے ہیں، دونوں اس وقت خبروں میں آئے جب ہانیہ عامر نے برطانیہ میں دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں شرکت کی، جہاں گلوکار نے انہیں اسٹیج پر بھی بلایا اور یہ لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق ریڈٹ پر مداحوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ ایک میوزک ویڈیو یا فلم کے لیے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
نیٹیزنز نے دونوں کی لوکیشن ٹریک کی اور قیاس آرائیاں کیں کہ وہ ایڈنبرگ، لندن میں اپنے نئے پروجیکٹ کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔
دونوں اسٹارز کی ایک ہی مقام سے سوشل میڈیا اسٹوریز بھی سامنے آئی ہیں۔
ڈمپل کوئین ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ نیرو بجوا کی آنے والی پنجابی فلم سردار جی 3 کی کاسٹ میں شامل ہو چکے ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہانیہ عامر کی دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ایک تصویر سامنے آئی جس میں سردار جی 2 کی کاسٹ کے درمیان ہانیہ عامر بھی کھڑی تھیں۔
سوشل میڈیا پر مداحوں نے تصدیق کی ہے کہ دونوں کو ایڈنبرگ میں شوٹنگ کرتے دیکھا گیا ہے اور وہ دلجیت دوسانجھ کے آنے والے گانے کی میوزک ویڈیو کے لیے کام کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ دلجیت دوسانجھ کے
پڑھیں:
بنوں: ایف سی نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا، 6 اہلکار زخمی
بنوں(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے تختی خیل علاقے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) نے چیک پوسٹ پر دہشت گرددوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے انہیں فرار ہونے پر مجبور کردیا، حملے میں ایف سی کے 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔
بنوں پولیس کے ترجمان عامر خان نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ دہشت گردوں نے تختی خیل کے سرحدی علاقے میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس حملے میں ایف سی کے 6 اہلکار زخمی ہوئے تاہم ایف سی اہلکاروں کے بروقت اور مؤثر جوابی حملے کے باعث دہشت گرد فرار ہو گئے۔
عامر خان کے مطابق زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے بنوں میں قائم ملٹری کمبائنڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہیں اور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
Post Views: 4